Trump to Meet PM Modi in France: فرانس میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے صدر ٹرمپ، مجوزہ تجارتی معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ متوقع
وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ تجارتی معاہدہ ممکنہ طور پر دونوں لیڈران کے درمیان گفتگو کا ایک اہم موضوع ہوگا۔ تاہم، حکام کو یہ امید نہیں ہے کہ سربراہی اجلاس کے دوران کسی حتمی معاہدے پر دستخط ہو سکیں گے۔
Syrian Woman Detained in Meerut: میرٹھ میں سڑک کنارے بچوں کے ساتھ بھیک مانگ رہی تھی شامی خاتون، سچائی کھلی تو پولیس رہ گئی حیران
میرٹھ کے نوچندی علاقے میں چار بچوں کے ساتھ لوگوں سے مالی مدد مانگتی ایک شامی خاتون کے ملنے سے ہلچل مچ گئی۔
Rahul Gandhi’s Statements: ’’2024 کا انتخاب ہم ہارے نہیں…2029 کا انتخاب جیت چکے ہیں…‘‘، راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ
راہل گاندھی نے کہا کہ وہ 2004 سے رکن پارلیمان ہیں اور کانگریس کا تنظیمی ڈھانچہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاکھوں کانگریسی کارکنوں کو جانتے ہیں جو ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
Amit Shah Assures Relief to Mizoram Refugees: مرکزی وزیر داخلہ کا یقین دہانی، میزورم کے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے مرکز فراہم کرے گا 10 کروڑ روپے کا چاول
سرکاری دورے پر دہلی پہنچے وزیر اعلیٰ لالدوہوما نے کرتویہ بھون میں واقع وزیر داخلہ کے دفتر میں امت شاہ سے ملاقات کی اور میزورم کی ترقی، بنیادی ڈھانچے اور عوامی فلاح سے متعلق کئی اہم امور پر گفتگو کی۔
AIIMS Delhi: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی میں اسامیوں کا اعلان، 30 جون تک درخواست دینے کا ہوگا موقع
آن لائن درخواستوں کا عمل 11 جون 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ امیدوار 30 جون 2026 تک ایمس دہلی کے سرکاری پورٹل پر جا کر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم عمر 18 سے 21 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر 25 سے 45 سال کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔ ریزرو زمرے کے امیدواروں کو سرکاری قواعد کے مطابق عمر میں رعایت دی جائے گی۔
Honorary Citizenship: غیر ملکی سرزمین پر بھارتی مزدور کا کمال! بچی کو موت کے منہ سے نکال لایا، رومانیہ حکومت نے خود دے دی اپنی شہریت
رومانیہ میں بھارتی نژاد مزدور وپن کمار نے برفانی جھیل میں ڈوبنے والی 5 سالہ بچی کی جان بچا کر ایک مثال قائم کی۔ ان کی بہادری سے متاثر ہو کر رومانیہ کے شہر کریووا نے انہیں اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Chief of the Army Staff: لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر، 30 جون کو سنبھالیں گے عہدہ
لیفٹیننٹ جنرل سیٹھ کو بھارتی فوج کی جدیدکاری اور مستقبل کی جنگی صلاحیتوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے آرمی ہیڈکوارٹر میں اسٹریٹجک پلاننگ اور کیپبلیٹی ڈیولپمنٹ سے متعلق اہم ذمہ داریاں نبھائیں، جہاں انہوں نے فوج کی جدید جنگی ضروریات، نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال اور طویل مدتی فورس اسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
Shaukat Ali calls Anil Rajbhar a Muslim: شوکت علی نے انل راج بھر کو بتایا مسلمان، کہا- یقین نہیں آتا تو کروالو ڈی این اے ٹیسٹ
شوکت علی کے بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ انل راج بھر کی جانب سے درگاہ کے سروے کے مطالبے اور اس پر شوکت علی کے جوابی بیان نے ریاست کی سیاست میں ایک نئی لفظی جنگ کو جنم دے دیا ہے۔
Neighbourhood First Policy: خسرہ کے پھیلاؤ پر بھارت کی مالدیپ کو طبی امداد، 20 ہزار ویکسین خوراکیں روانہ، خسرہ کے بڑھتے کیسز سے نمٹنے میں ملے گی مدد
خسرہ ایک انتہائی متعدی وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ متاثرہ افراد کی ناک، منہ یا گلے سے خارج ہونے والی بوندوں کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اس کی ابتدائی علامات عموماً انفیکشن کے 10 سے 12 دن بعد ظاہر ہوتی ہیں، جن میں تیز بخار، ناک بہنا، آنکھوں کا سرخ ہونا، منہ کے اندر سفید دھبے شامل ہیں۔ چند دن بعد جسم پر سرخ دانے نمودار ہوتے ہیں جو پہلے چہرے اور گردن سے شروع ہو کر پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں۔
Sharjeel Imam and Umar Khalid’s New Bail Pleas: شرجیل امام اور عمر خالد کی نئی درخواستِ ضمانت پر عدالت کا نوٹس، دہلی پولیس سے طلب کیا جواب، اس دن ہوگی اگلی سماعت
سپریم کورٹ نے 2020 کے فسادات سے متعلق مبینہ بڑی سازش کے مقدمے میں دیگر پانچ ملزمان، گل فشاں فاطمہ، میران حیدر، شفاء الرحمٰن، محمد سلیم خان اور شاداب احمد کو ضمانت دے دی تھی۔ حال ہی میں سپریم کورٹ نے تسلیم احمد اور خالد سیفی کو چھ ماہ کی عبوری ضمانت بھی دی ہے۔





