Bharat Express DD Free Dish

قومی

اس پروگرام میں لارڈ اڈائر ٹرنر اور نائیجل ٹاپنگ کی صدارت میں مختلف نشستیں منعقد ہوئیں، جن میں توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی عالمی تنظیموں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب کا اختتام سائنس میوزیم میں قائم 'انرجی ریولوشن: دی اڈانی گرین انرجی گیلری' کے دورے پر ہوا، جہاں مارچ 2024 میں افتتاح کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد آ چکے ہیں۔

امت شاہ گاندھی نگر پارلیمانی حلقے کے تحت 'گرین لوک سبھا' مہم کے سلسلے میں احمد آباد میں دو الگ الگ جائزہ میٹنگ  کی صدارت کریں گے۔ پہلی میٹنگ5:15 بجے سرکاری افسران کے ساتھ ،جب کہ دوسرا اجلاس شام 6 بجے تنظیمی نمائندوں کے ساتھ ہوگا۔ان اجلاسوں میں اجتماعی شجرکاری مہم کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق، ڈی لا ایسپرییلا نے انتخابی مہم کے دوران سخت سکیورٹی پالیسی اپنانے کا وعدہ کیا ہے، جس میں منشیات فروشوں کے لیے بڑی جیلوں کی تعمیر، مبینہ "نارکو دہشت گرد" ٹھکانوں پر کارروائیاں اور صدر پیٹرو کی گوریلا گروپوں کے ساتھ امن مذاکرات ختم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

سیشلز میں بھارت کے ہائی کمشنر روہت راتھیش کے مطابق، دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت اپنی بہترین اور انتہائی متحرک سطح پر ہیں۔ اس دورے کے دوران دفاعی، تکنیکی اور دیگر شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

امریکہ کا  مصنوعی ذہانت والا نیا فریم ورک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پالیسی سازی، جدت طرازی اور شراکت داریاں مل کر کس طرح مصنوعی ذہانت پر مبنی معیشت کے اگلے مرحلے کی  تشکیل کر رہی ہیں۔

راجیہ سبھا رکن اوریوپی کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کانگریس اور اس کے اتحادی پارٹیوں پر آئین کی توہین کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس طویل عرصے سے آئین پر حملہ کرنے کے لئے بدنام رہی ہے اور آج بھی آئین کے تئیں اپوزیشن پارٹیوں کا رویہ منفی ہے۔

لکھنؤ کے اندرا گاندھی پرتشٹھان آڈیٹوریم میں اتر پردیش پرنسپل کونسل کے زیراہتمام منعقدہ 48ویں ریاستی کانفرنس میں راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور اترپردیش کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے اساتذہ اور پرنسپلز کے کردار کو معاشرے کی تعمیر کی سب سے اہم کڑی قرار دیا۔

راجستھان کے ضلع ڈونگرپور کے بچھیواڑا تھانے میں ایک خاتون پولیس اہلکار کسی "مہارانی" کے انداز میں تھانے کو اپنا ڈرائنگ روم سمجھ کر بیٹھی ہوئی تھی، جبکہ اس کے عین سامنے ایک بے بس بزرگ اپنی فریاد لے کر انصاف کی بھیک مانگ رہا تھا۔

کانگریس پارٹی نے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ راجندرپال گوتم کواترپردیش اورسنجے دت کوہریانہ کے لئے اے آئی سی سی کا نیا انچارج مقررکیا گیا ہے۔ ہری پرساد اب کرناٹک کانگریس کے سربراہ ہوں گے، جبکہ لال جی دیسائی اڈیشہ کے نئے انچارج بن گئے ہیں۔ کانگریس سیوا دل کی قیادت بی وی سرینواس کریں گے۔

وشو ہندو پریشد کے انٹرنیشنل صدر آلوک کمار نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سسٹم کو بہتر بنایا جائے اور ایسے لوگوں کو لایا جائے، جو مندر کے انتظام وانصرام (ایڈمنسٹریشن) کا تجربہ رکھتے ہوں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹرسٹ کی سفارش پر ایس آئی ٹی بنائی گئی، یہ خوش آئند ہے۔