PV Narasimha Rao Birth Anniversary: وزیراعظم مودی کا پی وی نرسمہا راؤ کو خراج عقیدت، کہا-’’ملک کی ترقی میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پی وی نرسمہا راؤ نے بھارت کی تاریخ کے ایک نہایت اہم دور میں ملک کی ترقی میں دیرپا کردار ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پی وی نرسمہا راؤ ایک قابل منتظم اور ممتاز دانشور تھے، جنہیں بھارت کی متنوع تہذیب اور ثقافت کا گہرا علم اور فہم حاصل تھا۔
PM Modi Feeds Tortoise Jonathan: سیشلز بوٹینیکل گارڈن میں پی ایم مودی نے دنیا کے سب سے عمر دراز کچھوے جوناتھن کو کھلایا کھانا، صدر کے ساتھ پودا بھی لگایا
وزیر اعظم مودی ہفتہ کی دوپہر سیشلز پہنچے۔ وہ ملک کے قومی دن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔
’New Model of Corruption‘: مرکزی وزیر نے اپنے ہی لیے لے لی 99 لاکھ روپے کی سبسڈی: کانگریس کے گھیرنے پر بولے— ہزاروں کسان فائدہ اٹھاتے ہیں، میں نے بھی لیا
مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت بھاگیرتھ چودھری نے اپنی ہی وزارت سے اپنے کھیرے کے کھیت کے لیے تقریباً 99 لاکھ روپے کی سبسڈی لے لی، اس معاملے نے راجستھان کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور حزبِ اختلاف لیڈر ٹیکارام جولی نے اسے مفادات کے ٹکراؤ اور کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
Modi Cabinet Reshuffle: مودی کابینہ میں بڑے رد و بدل کی تیاری، دھرمیندر پردھان کی ہو سکتی ہے چھٹی، نتن گڈکری اور نرملا سیتھا رمن کے محکمے بدلنے کے امکانات
مرکزی حکومت میں ممکنہ کابینہ رد و بدل کے تحت نتن گڈکری، نرملا سیتھا رمن، ہردیپ سنگھ پوری اور منوہر لال کھٹر سمیت کئی وزراء کے محکمے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نرملا سیتھا رمن کی جگہ سابق آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کو موقع مل سکتا ہے۔ اسی طرح عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے راگھو چڈھا کو بھی مرکزی کابینہ میں اہم وزارت دیے جانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
Amarnath Yatra 2026: امرناتھ یاترا سے پہلے ہائی الرٹ، دہشت گردانہ خطرے کے ساتھ خراب موسم سے نمٹنے کے بھی ہائی ٹیک انتظام
اس سال بھی امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی اوردہشت گردانہ خطرات کے لئے یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی پورے راستے پر دہشت گردانہ مخالف نیٹ ورک اور سیکورٹی انتظامات کو مضبوط کرلیا گیا ہے۔
Earthquake: وینزویلا کے بعد اب افغانستان میں زلزلہ، بھارت کے جموں و کشمیر اور دہلی-این سی آر میں بھی محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے
دہلی-این سی آر سمیت بھارت کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث جموں و کشمیر میں بھی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
Hydrogen Train: جیند-سونی پت روٹ پر کامیاب ٹرائل، جلد پٹری پر دوڑے گی بھارت کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین
بھارت کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین نے جیند-سونی پت روٹ پر تیز رفتار آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کر لیا۔ 85 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی اس ٹرین کے باقاعدہ آپریشن کا جلد آغاز ہونے کی توقع ہے۔
PM Modi Sechelles Visit: سیشلز میں ناریل پانی کے ساتھ بھارت-سیشلز دوستی کی جھلک، وزیر اعظم مودی اور صدر نے گزارے خوشگوار لمحات
سرکاری ملاقاتوں اور سفارتی مصروفیات کے درمیان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینی نے ایک ساتھ ناریل پانی نوش کیا۔ سمندری جزیرہ نما ملک سیشلز میں ناریل مقامی طرزِ زندگی، ثقافت اور قدرتی ورثے کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔
Ram Mandir Trust On Resignation: چمپت رائے کے استعفیٰ پر فیصلہ باقی! رام جنم بھومی ٹرسٹ نے جاری کیا بڑا بیان
رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اور ٹرسٹ کے رکن انل مشرا نے استعفیٰ دے دیا، لیکن اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ٹرسٹ نے کہا کہ آئندہ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ رام مندر(ایودھیا) میں گزشتہ کچھ دنوں سے پیش آنے والے واقعات سے ہم بے حد صدمے میں ہیں اورغمزدہ ہیں۔
PM Modi Seychelles Visit: سیشلز میں ’کار ڈپلومیسی‘، وزیر اعظم مودی اور صدر ہرمینی کے درمیان دیکھنے کو ملی ہم آہنگی
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کے روز جزیرہ نما ملک سیشلز پہنچے، جہاں ہوائی اڈے پر صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی نے ان کا استقبال کیا۔





