امرناتھ یاترا کے لئے اس سال بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات اور نئے دہشت گردانہ خطروں کے درمیان، عہدیداران کے سامنے یاتریوں کی سیکورٹی اورحفاظت سے متعلق ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ یہ خطرہ موسم کے غیرمعینہ اورغیرمتوقع موسم کی وجہ سے ہے، جس نے گزشتہ ایک ماہ میں جموں وکشمیرمیں زبردست تباہی مچائی ہے۔ حالانکہ نئی دھمکیوں کے بعد جموں وکشمیرپولیس نے یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی پورے راستے پر دہشت گردانہ مخالف نیٹ ورک اورسیکورٹی انتظامات کو مضبوط کرلیا ہے۔ ساتھ ہی کیمپوں اور یاترا کے راستے پراے آئی-انیبلڈ کیمرے اورڈیجیٹل اسکیننگ جیسی ٹکنا لوجی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
کشمیرکے آئی جی پی وی کے بردی نے کہا، ”ہاں، نئی دھمکیوں کی جانکاری مل رہی ہے اورجموں وکشمیرپولیس یاترا کونشانہ بنانے کی دہشت گردوں کی کسی بھی کوشش کوناکام کرنے کے لئے سبھی احتیاطی قدم اٹھا رہی ہے۔ ہم نے یاترا کومحفوظ بنانے کے لئے اپنی سبھی تیاریوں کومنظم کیا ہے۔” انہوں نے اس بات پربھی زوردیا کہ اس سال کی یاترا میں خراب موسم بھی ایک چیلنج ہوگا۔ موسم سے متعلق خطروں کو دیکھتے ہوئے جموں وکشمیرانتظامیہ نے 3 جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا سے پہلے موسم کی نگرانی اورآفات سے نمٹنے کے سسٹم کومضبوط کیا ہے۔
امرناتھ یاترا سے پہلے موسم اورقدرتی آفات سے نمٹنے کا خاکہ تیار
جموں وکشمیرحکومت نے تیرتھ یاتریوں کی سیکورٹی بڑھانے کے لئے ڈوپلرویدررڈار، خصوصی ریسکیوٹیمیں اورایک انٹیگریٹیڈ ارلی وارننگ سسٹم (وقت سے پہلے وارننگ دینے والا سسٹم) تعینات کیا ہے، کیونکہ بادل پھٹنے اورسیلاب (فلیش فلڈ) آنے کی وجہ سے پورے راستے کو”حساس” قراردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ ماہ کے دوران بادل پھٹنے، ژالہ باری اورموسلا دھاربارش کے دودرجن سے زیادہ واقعات سے ہوا ہے، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے امرناتھ یاترا کے دوران بھی ایسے ہی موسمی حالات کی پیش گوئی کی ہے۔
ریئل ٹائم ویدرمانیٹرنگ کے لئے ڈوپلرویدررڈارسسٹم
موسمی نیٹ ورک کواپ گریڈ کرنے اورموسم سے متعلق ہنگامی صورتحال کے لئے تیاری کوبہتربنانے کا اقدام 2022 میں امرناتھ گفا مندرکے پاس اچانک آنے والے سیلاب کے بعد اٹھایا گیا تھا۔ اس واقعہ نے یاترا کے دوران بہترموسم کی نگرانی اورہنگامی ردعمل کی ضرورت کواجاگرکیا۔ کشمیرکے ڈویژنل کمشنرانشول گرگ نے کہا، “ڈوپلرویدررڈارز(ڈی ڈبلیوآرایس) سری نگر، بانہال ٹاپ، جموں اورلیہہ میں لگائے گئے ہیں تاکہ بالتال اورپہلگام دونوں راستوں کے ساتھ ساتھ جموں-سری نگرقومی شاہراہ پرموسمی حالات کی مسلسل اورحقیقی وقت کی نگرانی کویقینی بنایا جا سکے۔”
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


