AMC sighs MoU with Bharat Taxi: احمد آباد میں سفر ہوگا مزید آسان، وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں اے ایم سی اور ’بھارت ٹیکسی‘ کے درمیان معاہدہ
احمد آباد میونسپل کارپوریشن (AMC) اور بھارت ٹیکسی کے درمیان ’لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی‘ کو بہتر بنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت مسافروں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر AMTS، BRTS اور ٹیکسی کی سہولت دستیاب ہوگی۔
PM Modi Sechelles Hands Over Fast Patrol Vessel Lespwar: ’ ہر قدم پر سیشلز کے ساتھ کھڑا ہے بھارت ‘، سفارتی اور سمندری شراکت داری پر وزیر اعظم مودی کا بیان
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورۂ سیشلز کے دوران سیشلز کوسٹ گارڈ کو ’میڈ اِن انڈیا‘ فاسٹ پیٹرول ویسل ’لیسپوار‘ سمیت کئی گاڑیاں سونپیں۔ وزیر اعظم مودی نے اسے دونوں ممالک کے درمیان سمندری سلامتی اور دفاعی تعاون میں مضبوط شراکت داری کا ایک نیا باب قرار دیا۔
Big Relief from Madhya Pradesh High Court: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے بڑی راحت، اے پی سی آر کی قانونی مداخلت پر کھنڈوا میں 38 مکانات کے انہدام پر لگی عبوری روک
اے پی سی آر نے مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کے بدھیاتولا گاؤں کے اُن درجنوں متاثرہ خاندانوں کو بڑی قانونی راحت دلائی ہے جن کے مکانات کو بلڈوزر کارروائی کے ذریعے منہدم کیے جانے کا خدشہ تھا۔
Amit Shah Address: سابرمتی لوک دربار: احمد آباد کا اہم عوامی مرکز بنے گا رانیپ، وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریوں سے کی براہِ راست گفتگو
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے ساتھ سابرمتی میں ’لوک دربار‘ کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے مقامی مسائل پر شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے رانیپ کو مغربی احمد آباد کا مستقبل کا اہم مرکز قرار دیتے ہوئے گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔
PM Modi Chief Guest at Seychelles 50th Independence Day: سیشلز کے 50ویں یومِ آزادی پر وزیر اعظم مودی ہوں گے مہمانِ خصوصی ، بھارتی فوج اور بحریہ کا دستہ پریڈ میں لے گا حصہ
سیشلز کے 50ویں یومِ آزادی (گولڈن جوبلی) کے موقع پر منعقد ہونے والی قومی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس تاریخی پریڈ میں کیپٹن آریان ایچ. دیولکر کی قیادت میں بھارتی فوج کی آسام رجمنٹ اور بھارتی بحریہ کا دستہ بھی حصہ لے گا۔
Ram Mandir Donation Theft Case: آج بھی ہوسکتی ہے گرفتاری، ٹنّویادو کے گھر سے زیورات اور کاغذات برآمد، پولیس نے سبھی ملزمین کے گھروں کی لی تلاشی
پولیس نے رام مندرمیں چوری کی پیشکش کرنے والے 8 ملزمان کے گھروں پرچھاپے مارے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے ہر ایک سے کچھ نہ کچھ برآمد ہوا۔
PM Modi Seychelles Visit: سیشلز سے وزیر اعظم مودی کا بڑا پیغام: بحرِ ہند کو ’مواقع کا سمندر‘ بنانے کی اپیل
سیشلز کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بحرِ ہند کو’مواقع کا سمندر‘ بنانے کا وژن پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بحرِ ہند کے خطے کے تمام ممالک کے لیے یکساں ترقی، سمندری سلامتی اور بلیو اکانومی پر مبنی باہمی تعاون کا حامی ہے۔
PM Modi Praise Nagaland Baby League: من کی بات @135: وزیر اعظم مودی نے کی ’ناگالینڈ بیبی لیگ‘ اور ’ویمنز فٹسل لیگ‘ کی تعریف
وزیر اعظم مودی نے ’من کی بات‘ کے 135ویں ایپی سوڈ میں احمد آباد میں منعقدہ 'ورلڈ یوگاسن چیمپئن شپ' میں بھارت کی شاندار کامیابی کو سراہا، جہاں ملک نے 102 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 114 تمغے جیتے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ناگالینڈ میں فٹبال کو فروغ دینے والی 'بیبی لیگ' اور 'ویمنز فٹسل لیگ' کی بھی بھرپور تعریف کی۔
Shaping India’s Destiny: قدیم ’’شاسترارتھ‘‘ روایت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑ کر بھارت کا مستقبل تشکیل دے رہی ہے نالندہ یونیورسٹی: وزیر اعظم مودی
وزیراعظم کے مطابق نالندہ یونیورسٹی نے قدیم ہندوستانی علمی روایت اور جدید تعلیم کو یکجا کر کے اس سوال کا مؤثر جواب پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں برس پرانی نالندہ یونیورسٹی اب اپنے نئے روپ میں بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
PM Modi Thanks Citizens: مغربی ایشیا کے بحران کے دوران سونا نہ خریدنے اور ایندھن کی بچت کی اپیل پر عوام کے تعاون کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کا اظہار تشکر
وزیراعظم نے یاد دلایا کہ رواں سال مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے دوران انہوں نے عوام سے ورک فرام ہوم کو ترجیح دینے، ایندھن کی کھپت کم کرنے، ایک سال تک غیر ملکی سفر سے گریز کرنے، دیسی مصنوعات اپنانے، خوردنی تیل کے استعمال میں کمی، قدرتی کھیتی کو فروغ دینے اور سونے کی خریداری محدود کرنے کی اپیل کی تھی۔





