Bharat Express DD Free Dish

قومی

عالمی امن کے سفیر آچاریہ لوکیش اس خصوصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ جنگ، تشدد، انتہاپسندی اور باہمی تصادم کی ذہنیت کو ترک کرے۔وہ دنیا کے تمام ممالک کو رحم، پُرامن بقائے باہمی، عدم تشدد اور اخلاقی ذمہ داری جیسے اصول اپنانے کی تلقین کریں گے۔

اڈانی کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ فردِ جرم میں کسی سرمایہ کار کو مالی نقصان پہنچنے کا الزام شامل نہیں۔ 2021 کے بانڈز کی مکمل ادائیگی ہو چکی ہے، 2024 کے بانڈز میں کوئی ڈیفالٹ نہیں ہوا، جبکہ 2021 اور 2023 کے قرضے بھی مقررہ شرائط کے مطابق ادا کیے جا رہے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اصلاحات نے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) کے ذریعے فلاحی منصوبوں کی فراہمی میں ہونے والی بدعنوانی اور رقوم کے ضیاع (لیکیج) کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

ایودھیا رام مندر چندہ چوری معاملے میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر پون پانڈے نے دعویٰ کیا کہ اس کی سب سے پہلے اطلاع اکھلیش یادو کو ملی تھی۔ انہوں نے رام مندر ٹرسٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں اس معاملے کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔

’من کی بات‘ کے 135ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی سلامتی، خود انحصاری اور یوگا کی کامیابیوں پر زور دیا۔ انہوں نے مقامی طور پر تیار کیے گئے آئی این ایس جنگی بحری جہازوں کی طاقت کا ذکر کیا اور C-295 طیارے کی پہلی پرواز کو بھارت کی ایک اہم کامیابی قرار دیا۔

ہاتھرس میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن پرسخت تنقید کی۔ محرم کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم کے نام پرریاست میں اب کوئی گڑبڑی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جھونپڑی نہیں گرائی جاتی ہے اورنہ ہی کسی کوکسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

بھارت نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میچ میں سوریانش شیڈگے اورپرنس یادو کو اپنا ٹی-20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کا موقع دیا۔ سوریانش  شیڈگے اور سوریانش یادو کے لئے ٹی-20 ڈیبیو کرنے والے بالترتیب 120ویں اور121ویں کھلاڑی ہیں۔

آچاریہ پرمود کرشنم نے مبینہ رام مندر چندہ خرد برد معاملے کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں اعلیٰ سطحی جانچ بے حد ضروری ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من کی بات‘ کے 135ویں ایپی سوڈ میں مدھیہ پردیش کے راج گڑھ (بیاورا) کی خواتین کی بھرپور تعریف کی۔ ان خواتین نے شہر سے پلاسٹک کا کچرا اور خالی بوتلیں جمع کر کے بڑے پیمانے پر ’ایکو برکس‘ (Eco-Bricks) تیار کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پولیس کی کیس ڈائری میں اس بات کا ذکرہے کہ خان سرکے باڈی گارڈ تالیبر سنگھ کا ہتھیار بہار میں ویلڈ پرمٹ کے بغیر استعمال کیا جا رہا تھا۔