Bharat Express DD Free Dish

Suryansh Shedge Prince Yadav Debut: ٹی-20 میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا ڈیبیو کرانے والا دوسرا ملک بنا ہندوستان، جانئے کون ہے نمبر-1

بھارت نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میچ میں سوریانش شیڈگے اورپرنس یادو کو اپنا ٹی-20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کا موقع دیا۔ سوریانش  شیڈگے اور سوریانش یادو کے لئے ٹی-20 ڈیبیو کرنے والے بالترتیب 120ویں اور121ویں کھلاڑی ہیں۔

آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میچ میں ہندوستان نے تاریخ رقم کردی ہے۔ اس مقابلے میں سوریانش شیڈگے اورپرنس یادونے ہندوستان کے لئے اپنا ٹی-20 انٹرنیشنل ڈیبیوکیا ہے۔ سوریانش  شیڈگے اورسوریانش یادوکے لئے ٹی-20 ڈیبیوکرنے والے بالترتیب 120ویں اور121ویں کھلاڑی ہیں۔ ٹی-20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا ڈیبیوکروانے کے معاملے میں بھارت دوسرے مقام پرہے۔

سوریانش شیڈگے کونتیش کمارریڈی کے ری پلیسمنٹ کے طورپرآئرلینڈ سیریزکے لئے ہندوستانی اسکواڈ میں موقع ملا تھا۔ وہیں پرنس یادونے کچھ دن پہلے ہی افغانستان کے خلاف اپنا ونڈے ڈیبیوکیا تھا۔ آپ کوبتا دیں کہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا ڈیبیوکروانے کا ورلڈ کپ پاکستان کے نام ہے۔

سوریانش شیڈگے آئی پی ایل-2026 میں پنجاب کنگس کے لئے کھیلتے ہیں اورہندوستانی گھریلوکرکٹ میں ممبئی کے لئے کھیلتے ہیں۔ وہیں پرنس یادوانڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل-2026) میں لکھنو سپرجائنٹس کے لئے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں افغانستان کے خلاف دو ونڈے میچوں میں تین وکٹ حاصل کئے تھے۔

پاکستان ہے نمبر-1

انٹرنیشنل ٹی-20 کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان نے اب تک سب سے زیادہ 125 کھلاڑیوں کا ڈیبیوکروایا ہے۔ اس معاملے میں ہندوستان دوسرے مقام پرہے، کیونکہ سوریانش شیڈگے اورپرنس یادوکوٹی-20 ڈیبیوکیپ ملنے کے بعد ہندوستان کے لئے 121 کھلاڑیوں نے ٹی-20 ڈیبیوکرلیا ہے۔ سوریانش شیڈگے اورپرنس یادو سے پہلے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان کے لئے ڈیبیو کرنے والے آخری کھلاڑی ہرشت رانا تھا۔ انہوں نے جنوری 2025 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیوکیا تھا۔ ہرشت رانا اس کے بعد 10 ٹی-20 میچوں کا تجربہ حاصل کیا ہے۔ ہرشت رانا کے ڈیبیو513 دنوں کے بعد ہندوستان نے کسی کھلاڑی کوٹی-20 ڈیبیوکیپ سونپی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read