رام مندرمیں چڑھاوے کی رقم اورقیمتی اشیا کی مبینہ چوری کے معاملے میں پولیس نے ملزم اویناش شکلا کے بھائی ابھیشیک شکلا سے پوچھ گچھ کی۔ ابھیشیک شکلا نے کہا کہ اسے اس بات کی کوئی معلومات نہیں کہ اس کا بھائی اویناش شکلا کیا کام کرتا تھا۔ اس نے کہا کہ اگراویناش شکلا نے چوری کی ہے تو اسے اس کی سزا بھگتنی ہوگی اوراگراس سے کوئی غلطی ہوئی ہے، تووہ اس کا ساتھ نہیں دے گا۔
اویناش اورابھیشیک شکلا کوتوالی نگرکے کوشل پوری کالونی میں واقع یوگ آچاریہ ڈاکٹرچیتنیہ کے ہال میں رہتے ہیں۔ پولیس نے آج 7 ملزمان کے گھروں پرچھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اپنی کارروائی تیزکردی ہے اورشام تک مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
پولیس نے گرفتارآٹھوں ملزمان کے گھروں پرتلاشی کی کارروائی مکمل کرلی ہے۔ اس دوران ٹنّو یادوکے گھرسے زیورات، نقد رقم اورجائیداد سے متعلق دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ دیگر ملزمان کے گھروں سے بھی کچھ نہ کچھ سامان برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔ تمام ملزمان کے اہل خانہ کے بیانات قلم بند کرلئے گئے ہیں۔ شام تک برآمد شدہ اشیا کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پولیس یہ فیصلہ کرے گی کہ ملزمان کومزید تفتیش کے لیے پولیس ریمانڈ پرلیا جائے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چڑھاوا چوری کے بعد اب زمین کی خریدوفروخت گھوٹالہ کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی
وہیں دوسری جانب، یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رام مندرمیں مبینہ چوری کی اطلاعات پہلے ہی ٹرسٹ کے علم میں تھیں۔ ذرائع کے مطابق 5 جون 2026 کوٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کی ہدایت پرٹرسٹ کے نمائندے پولیس کے ساتھ اویناش شکلا کے گھرپہنچے تھے۔ اس دوران اویناش کے ٹھکانے سے نقد رقم بھی برآمد ہوئی تھی۔ تاہم ٹرسٹ کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اس وقت غیررسمی طورپرمعاملے کی جانچ کررہی تھی۔ بعد ازاں 7 جون کویہ معاملہ عوامی سطح پرسامنے آیا، جس کے بعد تحقیقات میں تیزی لائی گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


