Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز راجستھان کے پچپدرا میں بھارت کے پہلے گرین فیلڈ انٹیگریٹڈ ریفائنری-کم-پیٹروکیمیکل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والے عالمی توانائی بحران کا ذکر کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں بھارت کی مضبوط سفارتی حکمتِ عملی اور مختلف ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات نے ملک کو بڑے بحران سے محفوظ رکھا۔

ککڑڈوما کورٹ نے دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام اورعمرخالد کی درخواست ضمانت پراپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ سماعت کے دوران وکلاء نے سپریم کورٹ کے سابقہ ​​فیصلے کی تشریح اورمعاملے پرغورکرنے والے لارجر بینچ کے امکان سے متعلق دلائل پیش کئے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات اس وقت تک لاگورہیں گی جب تک بڑی بنچ سے وضاحت نہیں مل جاتی۔

 چندریما بھٹا چاریہ نے اپنے استعفیٰ میں کسی بھی وجہ کا ذکرنہیں کیا ہے۔ ان کے اچانک سبھی عہدوں سے ہٹنے کے فیصلے نے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل تیزکردی ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کو خط لکھ کرنہ صرف ریاستی صدرعہدہ چھوڑا، بلکہ پارٹی اوراس سے متعلق سبھی دیگرذمہ داریوں سے بھی خود کو الگ کرلیا۔

وزیر اعظم کے مطابق ان کی غیر معمولی ذہانت اور فکر انگیز تعلیمات آج بھی کروڑوں نوجوانوں کی رہنمائی کر رہی ہیں، جب کہ ان کے مذہبی  پیغامات ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کو نئی توانائی اور سمت فراہم کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج راجستھان اور گجرات کے دورے کے دوران پچپدرا ریفائنری قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر وہ جودھپور ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل، جے پور میٹرو فیز-2 اور سیمی کنڈکٹر منصوبے سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

جنوبی ممبئی کے فورٹ علاقے میں سڑکیں مکمل طور پر زیرِ آب آگئیں، جبکہ شہر کے شمالی حصے وسئی-ویرار میں رات بھر ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے باعث مقامی انتظامیہ الرٹ پر ہے۔

بدریناتھ دھام میں چڑھاوے اور عطیات میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد مندر کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکومت کا ماننا ہے کہ جودھپور ہوائی اڈے کے اس نئے ٹرمینل سے خطے میں سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ راجستھان کے مختلف علاقوں کو ملکی اور بین الاقوامی فضائی رابطوں سے مزید تقویت ملے گی۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے نظرِ ثانی شدہ 'اُڑان' اسکیم بھی لانچ کی۔

بین الاقوامی یومِ تعاون کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تعاون کو بھارت کی ثقافت اور اجتماعی طاقت کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ملک کی تعاونی تنظیمیں مزید مضبوط ہو رہی ہیں، جس سے دیہی معیشت کو نئی رفتار اور استحکام حاصل ہو رہا ہے۔

آج کا موسم، 4 جولائی 2026: بھارتی محکمۂ موسمیات (IMD) نے ملک کی 18 ریاستوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ جانیے دہلی، اتر پردیش، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر سمیت ملک بھر کے موسم کی تازہ ترین صورتِ حال۔