America’s Sports System: امریکہ کا کھیلوں کا نظام چمپیئنس بھی بناتا ہے، صنعتیں بھی
گلوبل اسپورٹس مینٹورِنگ پروگرام کی سابق طالبہ وَیدیہی وَیدیا بتاتی ہیں کہ امریکی اسکول، اسپورٹس سائنس، اور پیشہ ورانہ طور پر مددگار نظام کس طرح کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے، کھیلوں کی صنعتوں کو فروغ دیتے، اور کھیلوں کے ذریعےسماجی سرگرمیوں کو بھیمتحرک کرتے ہیں ۔
Birthday Special: نئی دہلی میں دلائی لامہ کی 91ویں سالگرہ پر امن اور شناخت کے تحفظ کا عالمی پیغام
کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں ممتاز شخصیات اور تبتی حمایتی تنظیموں کا اجتماع، دلائی لامہ کی خدمات کو خراجِ عقیدت اور سرحد پار جبر کے خلاف آواز بلند
Funeral of Ayatollah Ali Khamenei: سابق سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی آخری رسومات میں بھارت کی شرکت، مرکزی وزیر مملکت پبترا مارگریٹا اور بہار کے گورنر سید عطاء حسنین نے کی نمائندگی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق تقریب میں آٹھ سربراہانِ مملکت یا حکومت، بارہ ممالک کے پارلیمانی سربراہان اور متعدد وزرائے خارجہ و خصوصی ایلچی شریک ہوئے۔ ایرانی حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے۔ ایرانی فوجی قیادت نے بھی بیرونی قوتوں کو کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی سے باز رہنے کی سخت تنبیہ کی ہے۔
Centre Reviews Drought Preparedness: امت شاہ اور شیوراج سنگھ چوہان کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، ال نینو کے باعث کم بارش کی صورتحال پر مرکز کا جائزہ، ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے تیاریاں تیز
امت شاہ نے کہا کہ حکومت ال نینو کے باعث معمول سے کم بارش اور بعض علاقوں میں ممکنہ خشک سالی کی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے وزارت زراعت اور دیگر متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں اور کسانوں کو موسمی حالات کے مطابق مناسب فصلوں کی بوائی کے بارے میں بروقت مشورے فراہم کریں۔
HC Stays CAG Audit of Delhi Power Companies: دہلی بجلی کمپنیوں کے سی اے جی آڈٹ پر سپریم کورٹ کی روک، 15 جولائی تک جوں کی توں صورتحال برقرار رکھنے کا حکم
جسٹس کے وی وشواناتھن اور جسٹس شری چندر شیکھر پر مشتمل بنچ نے یہ عبوری حکم دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ کمیشن نے بجلی اپیلیٹ ٹریبونل (اے پی ٹی ای ایل) کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
Amarnath Yatra Begins: امرناتھ یاترا کے آغاز پر وزیراعظم نریندر مودی نے شیو بھکتوں کو دی مبارکباد، پانچ اہم عہد کرنے کی اپیل
وزیراعظم نے امرناتھ یاترا کے کامیاب انعقاد میں مصروف تمام اداروں اور اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ، بھارتی فوج، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، این ڈی آر ایف، ڈاکٹروں، طبی عملے، صفائی کارکنوں اور دیگر انتظامی اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں سے یاترا محفوظ اور منظم انداز میں جاری ہے۔
Amarnath Yatra: امت شاہ نے امرناتھ یاترا 2026 کے آغاز پر دی مبارکباد، زائرین کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کا دلایا یقین
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے امرناتھ یاترا کو محفوظ، منظم اور سہل بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوری یاترا کے راستے پر زائرین کی حفاظت کے لیے کثیر سطحی سکیورٹی گرڈ قائم کیا گیا ہے تاکہ عقیدت مند بلا خوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔
Act East Policy in Action: ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کو ملے گی تقویت، وزیراعظم مودی 8 جولائی سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے تین ملکی دورے پر ہوں گے روانہ
وزیراعظم مودی 10 جولائی کو میلبورن میں منعقد ہونے والے تیسرے بھارت۔آسٹریلیا سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، اجلاس میں سائبر سکیورٹی، سپلائی چین کی مضبوطی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
Nita Ambani Honoured with AAPI Humanitarian Award: امریکہ میں نیتا امبانی کو اے اے پی آئی ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا، پیش کی گئی ٹمپا شہر کی اعزازی چابی
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اعزاز نیتا امبانی کی صحت، تعلیم، کھیل، ثقافت اور سماجی ترقی کے میدانوں میں غیر معمولی خدمات کے ساتھ ساتھ ہمدردی، وقار اور خدمتِ خلق کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کا اعتراف ہے۔
Jaipur Metro Phase-2 Project: پی ایم مودی کل 13,037 کروڑ روپے کے جے پور میٹرو فیز-2 پروجیکٹ کا رکھیں گے سنگ بنیاد، شہر کو ملے گی 41 کلومیٹر لمبی نئی میٹرو لائن
منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 36 میٹرو اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، جس سے جے پور کے تیزی سے ترقی کرتے صنعتی علاقوں اور اہم رہائشی بستیوں کے درمیان عوامی آمد و رفت مزید آسان اور تیز ہو جائے گی۔ اس منصوبے پر عمل درآمد راجستھان میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کرے گی، جو مرکزی حکومت اور راجستھان حکومت کا مساوی شراکت پر مبنی مشترکہ ادارہ ہے۔





