Bharat Express DD Free Dish

قومی

امریکی محکمہ انصاف نے عدالت سے درخواست کی کہ مقدمہ فوری طور پر مستقل بنیادوں پر ختم کیا جائے، کیونکہ مزید عدالتی کارروائی سے صرف ان ملزمان کی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوگا جن کے خلاف خود حکومت بھی اب مقدمہ چلانے کو درست نہیں سمجھتی۔

واگدھارا سمان سماروہ 2026 میں ملک اور معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی متعدد ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب میں فن، ادب، سیاست اور انتظامیہ سے وابستہ کئی اہم شخصیات کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔

وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ بھارت میں سیمی کنڈکٹر صنعت کا فروغ اچانک نہیں ہوا بلکہ یہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران الیکٹرانکس کے شعبے میں آنے والے انقلاب کا اگلا مرحلہ ہے۔ پہلے ملک میں الیکٹرانک مصنوعات کی تیاری پر زور دیا گیا،

وزیر اعظم مودی  نے کہا، "پانچ سال پہلے ہم نے عزم کیا تھا کہ بھارت کو سیمی کنڈکٹر ہب بنائیں گے۔ ہم 'ڈیزائن اِن انڈیا' اور 'میک اِن انڈیا' کے وژن کے ساتھ آگے بڑھے اور آج ملک کے تیسرے سیمی کنڈکٹر پلانٹ میں بھی چِپ پیکیجنگ کی تجارتی پیداوار کا آغاز ہو رہا ہے۔"انہوں نے یاد دلایا کہ انہیں 2024 میں اسی پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھنے کا موقع ملا تھا۔

آسٹریلوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، انتھنی البانیز میلبورن میں سالانہ لیڈرز سمٹ کے تحت وزیراعظم مودی کی میزبانی کریں گے۔ اس اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر ان چیف اُپیندر رائے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔  وہ میڈیا، صحافت اور قومی تعمیر میں ذرائع ابلاغ کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سماعت کے دوران شرجیل امام کی جانب سے پیش ہوئے وکیل طالب مصطفیٰ نے دلیل دی کہ کیا کسی ملزم پرایک سال تک ضمانت کی درخواست دائرنہ کرنے جیسی پابندی عائد کی جا سکتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرسپریم کورٹ کی بڑی بینچ کوبھی غورکرنا چاہئے۔

نیتا امبانی نے مزید کہا کہ اسپتال کی مجموعی گنجائش 1,500 بستروں کی ہوگی، جن میں سے 450 سے زیادہ بستروں کو معاشی طور پر کمزور طبقے کے مریضوں کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم اس بات کو یقینی بنائے گا کہ معیاری طبی خدمات صرف صاحبِ استطاعت افراد تک محدود نہ رہیں بلکہ ضرورت مند مریض بھی ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسرسلیم انجینئرنے ملک میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران اوردیگر بااثرشخصیات پربدعنوانی کے حالیہ الزامات اخلاقی اقدار اور جوابدہی کے گہرے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ بدعنوانی اب صرف سیاست، بیورو کریسی یا کاروباری دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ ان اداروں تک بھی پہنچ چکی ہے، جن پرلاکھوں افراد اپنی عقیدت کا اظہارکرتے ہیں۔

چراغ پاسوان نے بھوجپور کے بلوٹی گاؤں پہنچے، جہاں انہوں نے بھرت تیواری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھرت تیواری کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور ان کے خاندان کو انصاف دلانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ چراغ پاسوان نے یہ بھی کہا کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آسکے۔