Sonam Wangchuk’s Three Conditions: ’آج ہی اپنا انشن ختم کر دوں گا، اگر…‘ سونم وانگچک نے حکومت کے سامنے رکھیں تین بڑی شرائط
22 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک نے انشن ختم کرنے کے لیے حکومت کے سامنے تین بڑی شرائط رکھ دیں۔ انہوں نے تعلیمی نظام، پرچہ لیک کے معاملات، اراکینِ پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں اور صفدرجنگ اسپتال میں اپنی مبینہ حراست کے حوالے سے اہم بیان دیا۔
IMD Weather Update: خبردار ہو جائیے… ایک بار پھر زور پکڑنے والا ہے مانسون، 20 ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری
محکمۂ موسمیات نے مانسون کی رفتار کو دیکھتے ہوئے دہلی-این سی آر سمیت 20 ریاستوں کے لیے شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
Why No Dialogue With Wangchuk: ’’وانگچک سے بات چیت کیوں نہیں کرتی حکومت؟ آپ پردے کے پیچھے سچ نہیں چھپا سکتے‘‘ ادھو ٹھاکرے کی بی جے پی پر سخت تنقید
ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو سونم وانگچک کو جنتر منتر پر جاری احتجاجی مقام سے صفدرجنگ اسپتال منتقل کیے جانے کے معاملے پر بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ’خاک میں ملا دینا چاہیے‘۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے بھی سونم وانگچک کو احتجاجی مقام سے صفدرجنگ اسپتال منتقل کیے جانے پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
Gitanjali Criticizes The Government: ’’صحت کی فکر محض ڈرامہ‘‘ گیتانجلی انگمو کا الزام، حکومت کو سونم وانگچک کے 20 جولائی کے مارچ میں شامل ہونے کا خوف
سونم وانگچک کی اہلیہ نے مرکز پر لگایا الزام لگاتے ہوئے کہا کہحکومت کو خدشہ تھا کہ مارچ میں ملک بھر سے لاکھوں لوگ شامل ہو جائیں گے۔ دہلی ہائی کورٹ نے فوری راحت دینے سے کیا انکار۔ وانگچک کو صفدرجنگ اسپتال سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد۔ عدالت نے کہا ہے کہ وانگچک کو غیر قانونی طور پر قید رکھنے کا کوئی ثبوت نہیں۔
World’s Largest Curd Plant: وزیرداخلہ امت شاہ نے دنیا کے سب سے بڑے دہی پلانٹ کا رکھا سنگ بنیاد، ’’سونار بنگلہ‘‘ کی بحالی کا عزم دہرایا
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد بنگال میں ترقی کے نئے دور کا آغاز، عوامی جدوجہد اور وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری کی قیادت میں ’سونار بنگلہ‘ کا خواب پھر زندہ ہوگیا ہے۔
PM Shri Kendriya Vidyalaya: پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ اینڈریوز گنج عالمی تعلیمی قیادت کا بنا گواہ، باوقار بین الاقوامی وفد نے کیا اسکول کا دورہ
بادلۂ خیال کے سیشن میں وفد نے تعلیمی قیادت، جدید تدریسی و تعلیمی طریقوں، نظامِ جانچ میں اصلاحات، جامع تعلیم اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔ وفد نے اسکول کی بہترین تعلیمی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی، جبکہ ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دونوں نائب پرنسپلز نے دیے۔ وفد نے طلبہ کے اعتماد، تجسس اور مؤثر اظہارِ خیال کی بھی بھرپور ستائش کی۔
Jaishankar met the President of Zanzibar: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی زنجبار کے صدر ڈاکٹر حسین علی سے ملاقات، تعلیم، اے آئی اور ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
اعلیٰ تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی اور صلاحیت سازی سمیت ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور۔ آئی آئی ٹی زنجبار کو ہندوستان اور افریقہ کی تعلیمی شراکت داری کی بہترین مثال قرار دیا۔
PM Modi likely to address media tomorrow: وزیراعظم مودی مانسون اجلاس سے قبل کل میڈیا سے کرسکتے ہیں خطاب، 20 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس
حکومت آئندہ مانسون اجلاس میں ’فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ترمیمی بل، 2026‘ پیش کر سکتی ہے۔ اس بل کے تحت کسی تنظیم کا ایف سی آر اے سرٹیفکیٹ ختم ہونے، تجدید نہ ہونے یا حکومت کی جانب سے تجدید سے انکار کی صورت میں منسوخ ہو جائے گا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت غیر ملکی عطیات اور ان سے حاصل ہونے والے اثاثوں کے عارضی اور مستقل طور پر سرکاری تحویل میں لینے، نگرانی، انتظام اور تصفیے کے لیے ایک مخصوص اتھارٹی قائم کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
Amit Shah inaugurates Museum of Word: جدید کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت سے ہندوستانی زبانوں کو جوڑنے پر زور، امت شاہ نے کولکاتا میں ’میوزیم آف ورڈ‘ کا کیا افتتاح
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے پورے میوزیم کا دورہ کیا ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہاں ’لفظ‘ کے سفر کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس داستان کو کمپیوٹر اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں تک بھی وسعت دی جانی چاہیے، تاکہ ہندوستانی زبانوں کو جدید دور میں مکمل قبولیت حاصل ہو سکے۔
Modi government: کیا مودی حکومت جگن ناتھ رتھ یاترا کے لیے 299 روپے کا ریچارج مفت دے رہی ہے؟ اس وائرل پیغام کے پیچھے کیا ہے حقیقت
مرکزی حکومت کی جانب سے تمام موبائل صارفین کے لیے مفت ریچارج اسکیم شروع کی گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس مبینہ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے کئی لوگ اس دعوے کو سچ مان رہے ہیں۔





