Tripura DGP Anurag Dhankhar: تریپورہ کے ڈی جی پی انوراگ دھنکڑ پولیس ہیڈکوارٹر میں مردہ پائے گئے، خودکشی کا شبہ، تحقیقات جاری
انوراگ دھنکڑ نے سال 2025 میں تریپورہ کے ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے اور پولیس نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے تھے۔ ان کی قیادت میں پولیس نے کئی اہم کارروائیاں بھی انجام دی تھیں۔
پارلیمنٹ بلڈنگ کے قریب پہنچے کارکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرین، پولیس نے داغے آنسو گیس کے گولے، امت شاہ سے ملاقات کرنے پہنچے دھرمیندر پردھان
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت تک پہنچ گئے ہیں۔ اس احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کی عمارت کا مین گیٹ بند کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بھیڑ پر قابو پانے کے لئے آنسوگیس کے گولے داغے۔
Bollywood Celebrities in Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اتریں بالی ووڈ کی ’شیرنیاں‘! شبانہ اعظمی سے لے کر پونم پانڈے تک، جانیے اس احتجاج میں کن کن فلمی شخصیات نے کی شرکت؟
گزشتہ ایک ماہ سے دہلی کے جنتر منتر پر امتحانات میں بے ضابطگیوں اور پرچہ لیک کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کا احتجاج جاری ہے، جہاں سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ اس احتجاج کی حمایت میں بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات بھی سامنے آئی ہیں۔
Parliament Monsoon Session 2026: لوک سبھا میں پیپرلیک-رام مندر چڑھاوا چوری پرہنگامہ، راجیہ سبھا میں کانگریس صدر کھڑگے نے کہا- جنترمنتر پر لاٹھی چارج طلبا کو مارنے کی کوشش
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران، پیرکو اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے نیٹ پیپرلیک ہونے اور رام مندر چڑھاوا چوری کے مسائل پر لوک سبھا میں ہنگامہ کیا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی دوپہر12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ اس دوران راجیہ سبھا میں کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے طلبا پرلاٹھی چارج کا مسئلہ اٹھایا۔
Parliament March, Police Lathicharge: دہلی میں نیٹ پیپر لیک کے خلاف ہو رہے پارلیمنٹ مارچ کو پولیس نے روکا، ہزاروں مظاہرین پر کر دی لاٹھی چارج
نیٹ پیپر لیک معاملے پر مودی حکومت کے خلاف ہو رہے پارلیمنٹ مارچ کو دہلی پولیس نے روک دیا۔ اس کے ساتھ ہی مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کر دیا۔
PM Modi Statement: مانسون اجلاس سے قبل وزیر اعظم مودی کا بیان، کہا- 56 سال کا نوجوان نہیں، بلکہ 28 سال کا نوجوان ملک کو بڑھا رہا ہے آگے
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک کی مختلف کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے قومی، بین الاقوامی اور خلائی شعبوں میں کئی اہم سنگِ میل عبور کیے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کامیابیوں پر ہر بھارتی شہری کو فخر ہونا چاہیے۔ اس دوران انہوں نے نام لیے بغیر کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر بھی طنز کیا۔
Amul Curd Plant: میگا اسکیم: وزیر داخلہ امت شاہ کا بڑا اعلان، کولکاتا میں قائم ہوگا دنیا کا سب سے بڑا امول دہی پلانٹ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کولکاتا میں تقریباً 700 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے امول کے دنیا کے سب سے بڑے دہی پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس میگا پروجیکٹ سے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار ڈیری کسانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
Delhi Metro Stations Closed: پارلیمنٹ مارچ، دہلی میٹرو کے 5 بڑے اسٹیشنوں کے داخلی و خارجی دروازے بند، مسافروں میں افرا تفری، جانیے انٹرچینج کے کیا ہیں متبادل؟
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس اور سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر ڈی ایم آر سی نے دہلی کے پانچ اہم میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ تاہم راجیو چوک اور سینٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشنوں پر انٹرچینج کی سہولت حسبِ معمول جاری رہے گی۔
Parliament Monsoon Session 2026: باغی اراکینِ پارلیمنٹ کے سہارے! کیا حلقہ بندی سمیت 7 اہم بلوں کے چکر ویو کو توڑ پائے گی حکومت؟
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے، جہاں حکومت حلقہ بندی (ڈی لمیٹیشن) سمیت سات اہم بلوں کو منظور کرانے کی تیاری میں ہے۔ باغی اراکینِ پارلیمنٹ، دو تہائی اکثریت کے پیچیدہ حساب اور اپوزیشن کی سخت مخالفت کے درمیان یہ اجلاس نہایت اہم اور فیصلہ کن ثابت ہونے والا ہے۔
NEET Paper Leak Protest March: نئی دہلی میں ٹریفک ڈائیورژن، پارلیمنٹ اجلاس اور احتجاجی مارچ کے باعث کئی راستے بند، دفعہ 144 نافذ
دہلی میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس اور نیٹ پیپر لیک معاملے پر مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کے پیش نظر دہلی پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔





