Parliament’s Monsoon Session: ’’ہر آواز کو موقع اور ہر خیال کو احترام ملنا چاہیے، یہی پارلیمنٹ کا کردار ہے‘‘ مانسون اجلاس سے قبل وزیر اعظم نے بامعنی بحث ومباحثے پر دیا زور
وزیراعظم مودی نے کہا ’’جہاں حقائق اور دلیل ہوتی ہے، وہاں طوفان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ اگر دلیل مضبوط ہو تو پُرسکون ذہن سے بھی اپنی آواز کو بلند کیا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حقائق اور دلیل کے ساتھ ایوان کی بحث کو مزید بامعنی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر آواز کو موقع ملنا چاہیے اور ہر خیال کا احترام ہونا چاہیے، یہی پارلیمنٹ میں ان کا کردار ہے۔
CJP Saurav Das Meets JP Nadda: جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد سی جے پی کے سوربھ داس نے کیا دعویٰ، کہا- ’’وزیرنے ہمیں دلایا بھروسہ…‘‘
کاکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرہ کے درمیان کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے درمیان سوربھ داس اور آشوتوش رانکا نے مرکزی وزیر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد سی جے پی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ پوری تفصیل بتائی ہے۔
Fire breaks out at Jawahar Bhawan in Lucknow: لکھنؤ کے جواہر بھون کی چوتھی منزل پر لگی آگ، کوئی جانی نقصان نہیں- برجیش پاٹھک
فائر سروس کی ڈائریکٹر جنرل پدمجا چوہان نے بتایا کہ آگ جواہر بھون کی چوتھی منزل تک محدود رہی، جہاں ایک سرکاری دفتر اور کینٹین واقع ہے۔ ان کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور اب ماہرین اس کے اصل اسباب کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں۔واقعے کے بعد جواہر بھون کے احاطے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
Supreme Court on YouTuber: ’’بغیر ثبوت کے ججوں پر بدعنوانی کا الزام غلط‘‘ یوٹیوبر گلشن پاہوجا کی عرضی پر سپریم کورٹ سخت، عرضی گزار کو نہیں ملی راحت
سپریم کورٹ نے فوری راحت دینے سے انکار کیا کرتے ہوئے عرضی گزار کو دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے الزامات سے عدالتی افسر کا پورا کیریئر داؤ پر لگ جاتا ہے۔ گلشن پاہوجا کو دہلی ہائی کورٹ نے مجرمانہ توہین عدالت کا قصوروار قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
Parliament Monsoon Session: ’طلبہ پر لاٹھی چارج…‘ جنتر منتر کے احتجاج سے راجیہ سبھا تک، کھڑگے نے حکومت کے خلاف کھولا محاذ
راجیہ سبھا میں ملکارجن کھڑگے نے نیٹ (NEET) پرچہ لیک، جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج اور مبینہ لاٹھی چارج کا معاملہ اٹھایا۔ ایوان میں ہنگامے کے بعد کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔
Prime Minister Narendra Modi: مشکل حالات میں بھی حاصل ہوگی کامیابی ،وزیر اعظم مودی کے شیئر کیے گئے سنسکرت شلوک کا مفہوم
وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کا یہی جذبہ اور ثابت قدمی ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان ہر شعبے میں نئی مثالیں قائم کر رہے ہیں اور ان کی محنت بھارت کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے ۔
Adani Foundation: اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں سماجی ترقی کی مضبوط بنیاد بن رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن
کانپور میں اڈانی فاؤنڈیشن نے پیدائشی طور پر ٹیڑھے پاؤں (کلب فٹ) کے شکار بچوں کے علاج اور بحالی کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے متاثرہ بچوں کو بروقت علاج فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ معمول کی زندگی گزار سکیں اور ان کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہو سکے۔
Batukeshwar Dutt death anniversary: امت شاہ، اوم برلا، راج ناتھ سنگھ اور دیگر لیڈروں نے بٹوکیشور دت کی برسی پر پیش کی خراج عقیدت
مرکزی وزیرداخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بٹوکیشور دت نے شہید بھگت سنگھ کے ساتھ مرکزی قانون ساز اسمبلی میں بم پھینک کر برطانوی حکومت کے ظلم کے خلاف پورے ملک میں آزادی کی چنگاری روشن کی۔ انہوں نے کہا کہ دت نے کالا پانی کی سخت ترین سزائیں برداشت کرنے کے باوجود آزادی کے عزم کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیا
کاکروچ جنتا پارٹی سے بات چیت کے لئے حکومت تیار، امت شاہ اور دھرمیندر پردھان کی ملاقات، کیا وزیر تعلیم دیں گے استعفیٰ؟
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) اورحکومت کے درمیان بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے سی جے پی لیڈران کوملاقات کے لئے بلایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی جے پی کے لیڈر مرکزی وزیر جے پی نڈا سے ملاقات کریں گے۔
Bhagalpur Corona Positive Patient: کیا کورونا پھر لوٹ آیا؟ بھاگلپور میں بزرگ مریض کورونا پازیٹو، ڈاکٹر نے کیا کہا؟
بھاگلپور میں کورونا وائرس کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 66 سالہ ایک بزرگ مریض کی نجی لیبارٹری میں کرائی گئی آر ٹی پی سی آر (RT-PCR) جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔





