Helpline Number issued for Students arrested during the Parliament March Protest: جنتر منتر احتجاج میں زخمی بچوں کی مدد کے لئے اروِند کیجریوال کا بڑا اعلان، لیگل ٹیم بنانے کا اعلان
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران زخمی طلبا کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن نمبر- 8588833548 ہم آپ کے لئے لیگل ٹیم دستیاب کرائیں گے۔ ہم سب ایک ہیں۔ آپ سب ہمارے بچے ہو۔ آپ بالکل گھبرانا مت، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ لڑائی ہم مل کرلڑیں گے۔
Red Alert at Delhi Border: دہلی سرحد پر ریڈ الرٹ، سی جے پی احتجاج کے بعد شمبھو بارڈر پر کسانوں کا بڑی بھیڑ، حکومت کی تشویش میں اضافہ
کسانوں کے دہلی مارچ کے اعلان کے بعد انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہو گئی ہے۔ شمبھو بارڈر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ دونوں جانب سڑکوں پر بیریکیڈز لگا دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
Monsoon Picks Up Pace in NCR: این سی آر میں مانسون نے پکڑا زور، 21 اور 22 جولائی کو موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کا یلو الرٹ جاری
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران دہلی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام، فرید آباد اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے، ٹریفک جام اور درختوں کی شاخیں ٹوٹنے جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
پی ایم مودی نے سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کی اہلیہ چنّما کے انتقال پر کیا اظہار تعزیت، سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری ادا کی گئیں رسومات
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سابق وزیرِ اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ٹیلی فون پر بات کر کے ان کی اہلیہ چنّما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے اس غم کی گھڑی میں دیوے گوڑا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
Health Awareness: صرف میٹھی چیزوں میں ہی نہیں، ان پیک شدہ غذاؤں میں بھی چھپی ہوتی ہے چینی، پیک شدہ مشروبات میں بھی ہو سکتی ہے اضافی شکر
کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن میں لوگ چینی موجود ہونے کی توقع نہیں کرتے، لیکن ان میں اضافی شکر کی خاصی مقدار ہو سکتی ہے۔ کیچپ، باربی کیو سوس، پاستا سوس اور سلاد ڈریسنگ میں اکثر اضافی چینی شامل کی جاتی ہے۔ اسی طرح کئی پروٹین بارز اور فلیورڈ یوگرٹ میں بھی ضرورت سے زیادہ شکر موجود ہوسکتی ہے۔ انہیں خریدتے وقت کوشش کریں کہ ان میں پروٹین کی مقدار شکر سے زیادہ ہو۔
CJP Protest March: کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مارچ میں 50 سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر، مظاہرین پر درج کیا جارہا ہے مقدمہ
پولیس نے مختلف مقامات سے متعدد مظاہرین اور تشدد میں ملوث افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ویڈیو فوٹیج کی مدد سے تشدد میں ملوث دیگر افراد کی بھی شناخت کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 10 آئی پی ایس اور ڈینیپس افسران شامل ہیں۔ پولیس کے پاس تشدد سے متعلق 40 سے زائد ویڈیوز موجود ہیں۔
MV Golden Leo: روسی حملے میں اوڈیسا بندرگاہ سے روانہ ہونے والے ’ایم وی گولڈن لیو‘ پر سوار 4 ہندوستانی شہری ہلاک: وزارت خارجہ
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ یوکرین میں ہندوستانی مشن صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہلاک ہونے والے ہندوستانی شہریوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمی ہندوستانی شہری کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتا ہے۔
Mamata Banerjee Post On CJP Protest: یہ کیسی حکومت ہے جو اپنے ہی طلبہ سے ڈرتی ہے؟ سی جے پی کارکنوں پر لاٹھی چارج کے بعد ممتا بنرجی کا مرکز پر سخت حملہ
ترنمول کانگریس سربراہ نے کہا کہ یہ ملک اپنے طلبہ، کسانوں، خواتین، مزدوروں اور ہر شہری کا ہے۔ اختلافِ رائے کوئی جرم نہیں اور نہ ہی سختی اور تشدد کو بہتر حکمرانی قرار دیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں عوام کی آواز کو دبانے کے بجائے اسے سنا جانا چاہیے۔ممتا بنرجی نے سی جے پی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نوجوان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں
CJP Protest at Jantar Mantar to Parliament: جنتر منتر سے پارلیمنٹ تک احتجاج، مودی حکومت کی بات چیت اور اپوزیشن پارٹیوں کا ملا ساتھ، دیکھیں ویڈیو
اسی دوران ایک بڑی سیاسی پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ ایک طرف ایجوکیشن منسٹریا مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان ہوم منسٹرامت شاہ سے ملاقات کی اور اس پورے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ وہیں سی جے پی کے لیڈران نے بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ سی جے پی کے ترجمان سوربھ داس اورآشوتوش رانکا نے جے پی نڈا سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد سوربھ داس نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے آگے بات چیت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ تقریباً دو گھنٹے انتظار کے بعد انہیں نڈا سے 10 منٹ ملاقات کا موقع ملا اور انہوں نے اپنی تمام مطالبات تحریری طورپرمرکزی وزیرکوسونپ دیئے۔
Arvind Kejriwal on Jantar Mantar Protest: اپنے ہی بچوں پر لاٹھی چارج کیوں؟ کیجریوال کی مرکز سے اپیل، نیٹ پیپر لیک کے خلاف پارلیمنٹ مارچ کے دوران حکومت پر اٹھائے سوال
کیجریوال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، "یہ ہمارے ہی ملک کے بچے ہیں، جو انصاف کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔ ان پر لاٹھی چارج کرنا مناسب نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ضد اور انا کو ترک کرے اور نوجوانوں کے جائز مطالبات سنے۔"پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ مظاہرین کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے





