Bharat Express DD Free Dish

قومی

پولیس کی مبینہ کارروائی کے دوران برگر کھانے کی ویڈیو پر پارٹی نے ’انتہائی غیر حساس رویے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں پارٹی ترجمان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں پارٹی کی تمام ذمہ داریوں اور عہدوں سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔ وجیتا دہیا نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کچھ غلط نہیں تھا۔

 فوج نے کہا ہے کہ بچاؤ مہم جاری ہے اور ضرورت پڑنے پر اضافی وسائل بھی فوری طور پر تعینات کیے جائیں گے۔ فوج نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران ملک کے عوام کے ساتھ کھڑا رہنا اس کی ذمہ داری ہے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

کرن رجیجو نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وکرم-1 راکٹ کے کامیاب لانچ پر اسکائی روٹ ایرو اسپیس کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بھارت کے نوجوان مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، اس لیے حکومت کی توجہ نوجوانوں اور ان کے روشن مستقبل پر مرکوز رہے گی۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی میٹنگ مثبت رہی، ،

امریکہ-بھارت تجارتی معاہدے کے خلاف پنجاب کے کسانوں کا دہلی تک مارچ حکومت کی یقین دہانی کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔ ہریانہ کے وزیر زراعت کے ساتھ میٹنگ میں گرفتار کسان لیڈروں کی رہائی اور تجارتی معاہدے پر مرکزی وزیر زراعت سے بات چیت کے مطالبے پر ایک معاہدہ طے پایا، جس کے بعد کسانوں نے شمبھو بارڈر سے واپسی شروع کردی ہے۔

اڈانی گروپ کی کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی فائلنگ میں بتایا کہ مالی سال 2027 کی جون سہ ماہی میں کمپنی کا یکجا منافع سالانہ بنیاد پر 124 فیصد بڑھ کر 1,149 کروڑ روپے ہو گیا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 513 کروڑ روپے تھا۔ اسی دوران کمپنی کی آمدنی 42.4 فیصد بڑھ کر 9,711 کروڑ روپے ہو گئی، جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 6,819 کروڑ روپے تھی۔

سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے بتایا کہ 20 جولائی کو سمرڈونگ میں این ایچ پی سی کے تیستا اسٹیج-6 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی زیر تعمیر سرنگ پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ٹنل منہدم ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں آٹھ مزدور ہلاک ہوگئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نے فون پر گفتگو کے دوران حادثے کی صورتحال اور جاری ریسکیو آپریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور ہر ممکن مرکزی امداد کی یقین دہانی کرائی۔

گجرات کی یہ کامیابی صرف ریاست تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کے عالمی موسمیاتی اہداف اور پیرس معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کو بھی مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ گرین انرجی اور پائیدار ترقی کی سمت گجرات آج ملک کے لیے ایک مؤثر ماڈل کے طور پر ابھر رہا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ  کے دورے میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ، سرحدی انتظام، امن و امان اور مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اعلیٰ حکام کو ہدایت دی گئی کہ غیر قانونی دراندازی، تجاوزات اور ملک دشمن سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سرکاری حلقوں کے مطابق اس دورے سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سلی گڑی کوریڈور،

بل کی منظوری کے ساتھ مدھیہ پردیش یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کی سمت میں ملک کی چوتھی ریاست بن گیا ہے۔ اس سے قبل فروری 2024 میں اتراکھنڈ، مارچ 2026 میں گجرات اور مئی 2026 میں آسام اپنی اسمبلیوں سے یو سی سی بل منظور کرچکے ہیں۔ ریاستی وزیرگوتم ٹیٹوال نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ قانون کا مقصد شادی، طلاق، گود لینے اورجائیداد کی وراثت جیسے شہری معاملات میں تمام شہریوں کے لئے یکساں اورغیر جانبدارقانون نافذ کرنا ہے۔

کمپنی کے مجموعی اخراجات ایک سال پہلے کی پہلی سہ ماہی کے 1,288 کروڑ روپے سے بڑھ کر 1,742 کروڑ روپے ہو گئے۔ مارچ سہ ماہی میں یہ اخراجات 1,492 کروڑ روپے تھے۔ اخراجات میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ قدرتی گیس اور تجارتی اشیا کی خریداری پر بڑھنے والی لاگت رہی۔قدرتی گیس اور ٹریڈڈ آئٹمز کی لاگت پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 1,302 کروڑ روپے تک پہنچ گئی،