8th Death Anniversary Gopal Das Neeraj: مہاکوی گوپال داس ’نیرج‘ کی یاد میں 23 جولائی کو خصوصی پروگرام ’کارواں گیتوں کا…‘، سی ایم ڈی اوپیندر رائے کی سرپرستی میں موسیقی کے نامور فنکار ہوں گے شریک
مہاکوی گوپال داس’نیرج‘ کی آٹھویں برسی کے موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اور مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے مشترکہ اشتراک سے خصوصی پروگرام ’کارواں گیتوں کا.. نیرج‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کی مکمل تفصیلات ملاحظہ فرمائیں۔
Student Issues Should Not Be Politicized: راہل گاندھی کی پریس کانفرنس پر بی جے پی کا پلٹ وار، جے پی نڈا نے راہل گاندھی سے پوچھے سیدھے سوال کہا-’’طلبہ کے مسائل کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے‘‘
مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ اپوزیشن بحث کے لیے وقت طے کرے، حکومت اس معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہالزام تراشی نہیں، بلکہ حل پر بحث ہونی چاہیے۔ بحث کے بعد ہمیں ایک ٹھوس پالیسی لے کر آنی چاہیے۔ بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ ملک کے مستقبل کی فکر کرنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے۔
Viksit Bharat Should Become Jan Andolan: وزیراعظم مودی نے کی اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت، کہا-’’وکست بھارت‘ کی تعمیر کا خواب بنے جن آندولن، نوجوان ہوں اس کی بنیاد‘‘
اجلاس میں مختلف شعبوں میں مؤثر عمل درآمد، بہتر ہم آہنگی اور ’وکست بھارت‘ کے اہداف کی جانب تیز رفتار پیش رفت پر جامع اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ سکریٹری، اہم وزارتوں کے سکریٹریز اور وزیر اعظم کے دفتر کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
Jantar Mantar Protest News: جنتر منتر پر تصادم کے بعد پولیس کا لاٹھی چارج، پتھر بازی میں اے سی پی وویک بھگت کے زخمی ہونے کی خبر، کئی مظاہرین بھی ہوئے زخمی
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا جنتر منتر پربدھ (22 جولائی) کو 25ویں دن بھی احتجاج جاری ہے۔ اس دوران مظاہرین پرآنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے یہ بھی احتجاج میں کچھ شرپسند عناصرشامل ہوگئے تھے۔ سی جے پی کارکنان اورطلبا مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Adani Defence Partners with DRDO: اڈانی ڈیفنس نے بھارتی فضائیہ کے اگلی نسل کے فضائی نگرانی پروگرام کے لیے ڈی آر ڈی او کے ساتھ کی شراکت داری
اڈانی ڈیفنس اور ڈی آر ڈی او کے درمیان اہم معاہدہ۔ اے ای ڈبلیو اینڈ سی-ایم کے II پروگرام کے تحت چھ ترمیم شدہ ایئربس اے 321 طیاروں پر جدید فضائی مشن سسٹمز تیار اور نصب کیے جائیں گے۔ 2032-33 تک بھارتی فضائیہ میں شمولیت کا منصوبہ۔
MANUU Regional Center Inauguration: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نئی دہلی ریجنل سینٹر کا افتتاح، وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کو بے حد شاندار قراردیا، ڈاکٹرشمس اقبال کی بہترین پہل
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرمحمد میاں نے کہا کہ اردویونیورسٹی اپنے طلبا کے لئے معیاری کتابیں تیار کی ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی مزید کتابیں تیار کی جائیں گی۔ اس یونیورسٹی نے اردومیڈیم طلبا بالخصوص مدارس کےطلبا کے لئے پروفیشنل کورسیز کا موقع فراہم کرکے ان کے لیے ایک بہتر مستقبل ہموار کرنے میں ایک اہم کردارادا کر رہی ہے۔
Paper Leak Protest NEET UG Controversy: مظاہرین نے یاد دلایا 1997 کا وہ واقعہ ، جب پیپر لیک کے خلاف خود سڑکوں پر اترے تھے دھرمیندر پردھان
نیٹ-یو جی پیپر لیک تنازع کے درمیان مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کی تقریباً تین دہائیاں پرانی طلبہ تحریک ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہے۔ مظاہرین 1997 کے اس واقعے کا حوالہ دے رہے ہیں، جب دھرمیندر پردھان خود مبینہ پیپر لیک کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کا حصہ بنے تھے۔
Bjp-Congress Clash: پٹنہ میں دھرنے پر زبردست ہنگامہ، کانگریس دفتر کا گھیراؤ کرنے پہنچے بی جے پی کارکن، کانگریسیوں نے دوڑا دوڑا کر پیٹا
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع کانگریس دفتر بدھ کے روز میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ یہاں بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں جانب سے لاٹھیاں چلائی گئیں اور پتھراؤ بھی کیا گیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد انتظامیہ نے موقع پر بھاری تعداد میں پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
Rahul Gandhi reply AAP MP Sanjay Singh Allegation: عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے راہل گاندھی کے دھرنے پراٹھائے تھے سوال، کانگریس لیڈر نے دیا ایسا جواب
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے دھرنے کو کمزور کرنے کے لئے وزیراعظم مودی نے راہل گاندھی کو اپنی رہائش گاہ پر دھرنے پر بٹھا دیا۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم طلبا کے احتجاج کو پوری حمایت دے رہے ہیں۔
Rahul Gandhi Backs Protestors Demand: ’’دھرمیندر پردھان وزیرتعلیم کی حیثیت سے ناکام رہے، انہیں عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے‘‘ راہل گاندھی نے کی مظاہرین کے مطالبے کی حمایت
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ’سنسد چلو‘ مارچ کے دوران مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پر بھی جواب دہی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کا حکم دینے والے اور اسے نافذ کرنے والے، دونوں کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔





