Delhi Students Protest Foreign Media Coverage: سڑکوں پر خون بہا، لیکن…، دہلی احتجاج پر نیویارک ٹائمز سے الجزیرہ تک کی بڑی رپورٹس
دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں طلبہ کے احتجاج کی گونج سات سمندر پار بھی سنائی دی۔ دنیا کے کئی بڑے بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اس احتجاج کو نمایاں کوریج دیتے ہوئے طلبہ کے اس مظاہرے کو جرات مندانہ قرار دیا۔
CJP Protest March: ’’پولیس اورسادے کپڑوں میں موجود لوگوں نے لڑکیوں کو بری طرح پیٹا‘‘، دہلی پولیس کے خلاف این ایچ آرسی سے شکایت
وکیل نے عرضی میں الزام لگایا ہے کہ پارلیمنٹ تک نکالے گئے طلبا کے احتجاجی مظاہرہ کے دوران دہلی پولیس نے مبینہ طورپر ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ جنتر منترپر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں نیٹ امتحان کے مبینہ پیپرلیک کے خلاف ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے احتجاج جاری ہے۔ وہیں، سماجی کارکن سونم وانگچک گزشتہ 25 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
Adani Electricity: وارانسی میں منعقدہ قومی 5 ایس کانکلیو میں اڈانی الیکٹریسٹی کی شاندار کارکردگی، مختلف زمروں میں ملے اعلیٰ اعزازات
اڈانی الیکٹریسٹی کی مختلف ٹیموں نے جدت، نظم و ضبط اور کام کی جگہ کے انتظام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے میں شریک ٹیموں کا جائزہ غیر جانب داری، عمل درآمد کے طریقۂ کار، معیاری کاری، پریزنٹیشن کی مہارت، وقت کے مؤثر انتظام، تخلیقی صلاحیت، مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور حاصل ہونے والے فوائد سمیت متعدد معیارات کی بنیاد پر لیا گیا۔
Sonam Wangchuk Hunger Strike: سونم وانگچک بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے تیار، حکومت کے سامنے رکھی یہ بڑی شرط
سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مظاہرین کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج میں شامل نوجوانوں کے خلاف ’’سزا دینے یا بدلے کی کارروائی‘‘ نہیں ہونی چاہیے۔ یقین دہانی نہ ملنے تک غیر معینہ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان۔
CJP Vs BJP Government: نیٹ پیپر لیک پر آر پار! مرکزی وزیر جے پی نڈا کی دعوت پر سی جے پی ترجمان سوربھ داس بولے: ’’ہماری مانگیں پوری کریں، تب ہی ہمیں بلائیں‘‘
جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا احتجاج بدھ کے روز بھی جاری رہا۔ اس دوران سی جے پی کے مرکزی ترجمان سوربھ داس نے کہا کہ ہمارا وقت قیمتی ہے اور ہم مرکزی وزیر جے پی نڈا سے اسی وقت ملاقات کریں گے، جب وہ ہماری مطالبات کو تسلیم کرنے اور انہیں پورا کرنے پر آمادہ ہوں۔
Lok Sabha Monsoon Session: کلیان بنرجی کو معطل کرنے کی تحریک لوک سبھا میں منظور، خواتین ارکان پارلیمنٹ کے خلاف مبینہ نازیبا رویے اور نامناسب زبان کے استعمال پر ہوئی کارروائی
کاکولی گھوش دستیدار نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر بھی کلیان بنرجی کو ایوان سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے احاطے میں مبینہ طور پر بار بار زبانی بدسلوکی، خواتین مخالف تبصروں اور نامناسب رویے کے الزامات عائد کیے تھے۔
Parliament Monsoon Session: پیپر لیک معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اپوزیشن کا حکومت پر حملہ، دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ
لوک سبھا میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر التوا کی تحریک (Adjournment Motion) پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے ایوان میں جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
Clash between Congress and BJP workers in Patna: پٹنہ میں بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان شدید تصادم، لاٹھی ڈنڈے اور پتھراؤ، متعدد افراد زخمی
عینی شاہدین کے مطابق تصادم کے دوران دونوں جانب سے لاٹھی ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال کیا گیا۔ کئی کارکن ہاتھوں میں ڈنڈے لیے ہوئے تھے اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے۔ جھڑپ کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور ان کے شیشے توڑ دیے گئے۔
Sugar is Hidden Not Just in Sweets: صرف مٹھائیوں ہی نہیں، روزمرہ استعمال ہونے والی کئی پیکڈ غذاؤں میں بھی چھپی ہوتی ہے اضافی چینی
آج کل مارکیٹ میں "شوگر فری" یا "زیرو شوگر" کے نام سے بھی متعدد مصنوعات دستیاب ہیں۔ ان میں عموماً سوکرالوز، ایسپارٹیم، سیکرین یا اسٹیویا جیسے کم یا بغیر کیلوری والے میٹھے اجزا استعمال کیے جاتے ہیں، جو خون میں شوگر کی سطح پر کم اثر ڈالتے ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسی تمام مصنوعات مکمل طور پر صحت بخش ہوتی ہیں،
Sushila Devi 10th NIOS Exam: تریسٹھ سال کی عمر میں دسویں جماعت کا امتحان پاس، ہریانہ کی دادی نے رقم کی نئی تاریخ، اب لڑیں گی الیکشن
ہریانہ کی 63 سالہ خاتون نے عمر کو محض ایک عدد ثابت کرتے ہوئے دسویں جماعت کی تعلیم مکمل کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ برسوں بعد دوبارہ تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے والی اس خاتون نے نہ صرف امتحان کامیابی سے پاس کیا بلکہ اب پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کی بھی تیاری کر رہی ہیں۔





