Bharat Express DD Free Dish

قومی

آج اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطے میں حکومت کے خلاف سیاہ لباس پہن کر احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر(قائد حزب اختلاف) راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پرینکا گاندھی سمیت کئی رہنما موجود تھے۔

جماعت اسلامی ہند نے میمورنڈم کے ذریعے جو اہم مطالبات پیش کیے ہیں ۔ان میں حکومت سے انہدامی کاروائی پر فوری روک لگانے کا مطالبہ شامل ہے۔ ‎جماعت اسلامی ہند نے یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کے حکم پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت نے کہا کہ 30 جولائی 2026 کی مقررہ آخری تاریخ قریب ہے، اگر انتظامیہ اپنے انہدامی فیصلے پر عمل کرتی ہے تو یہ طلبہ برادری کے لیے سنگین نا انصافی ہوگی۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ کسی بھی گاڑی کا مائلیج صرف پٹرول میں ایتھنول کی مقدار پر منحصر نہیں ہوتا بلکہ ڈرائیونگ کا انداز، گاڑی کی دیکھ بھال، ٹائروں میں ہوا کا درست دباؤ، وہیل الائنمنٹ اور ایئر کنڈیشنر کے استعمال جیسے کئی عوامل بھی اس پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس لیے مائلیج میں کمی کو صرف ای 20 پٹرول سے جوڑنا درست نہیں ہوگا

ماحول دوست پلاسٹک پیکیجنگ ٹیکنالوجی خوراک کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بایوڈیگریڈیبل اور ری سائیکل ہونے والی پلاسٹک پیکیجنگ نہ صرف خوراک کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ روایتی پلاسٹک کے استعمال سے پیدا ہونے والے فضلے اور آلودگی کو بھی نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔

سی جے پی کے احتجاج اور پولیس کارروائی کو لے کر سیاسی اور قانونی سطح پر بحث جاری ہے۔ یاد رہے کہ 15 مئی کو ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریہ کانت نے ایک تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "کچھ بے روزگار نوجوان کاکروچ کی طرح ہوتے ہیں، جو بعد میں میڈیا، سوشل میڈیا یا آر ٹی آئی کارکن بن کر نظام پر حملہ کرنے لگتے ہیں۔

ماحولیاتی کارکردگی کے تحت کمپنی نے اندرونِ ملک تھرمل پاور پلانٹس میں پانی کے استعمال کو قانونی حد سے 30.8 فیصد کم رکھتے ہوئے 2.42 مکعب میٹر فی میگاواٹ آور تک محدود رکھا، جبکہ پہلی سہ ماہی میں راکھ (Ash) کے استعمال کی شرح 93 فیصد رہی۔برانڈ فنانس کی 2026 کی درجہ بندی میں اڈانی پاور کو بھارت کا سب سے قیمتی انرجی برانڈ قرار دیا گیا۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی، شرد پوار اور سپریا سولے کی مسکراتی ہوئی تصاویر سامنے آنے کے بعد سیاسی قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ مجوزہ حلقہ بندی (پریسیمن) بل پر حکومت کو این سی پی (ایس پی) کے آٹھ اراکین پارلیمنٹ کی حمایت درکار ہو سکتی ہے،

سکیورٹی اقدامات کے باعث ان علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ بڑھنے اور مسافروں کی بھیڑ جمع ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈی ایم آر سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر پر روانہ ہونے سے پہلے میٹرو کی تازہ معلومات ضرور حاصل کریں اور اپنے سفر کی منصوبہ بندی اسی کے مطابق کریں۔

کنگنا رناوت نے راہل گاندھی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے استعفے کے مطالبے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی دنیا کے مقبول ترین لیڈروں  میں شمار ہوتے ہیں، ایسے میں آخر وہ استعفیٰ کیوں دیں۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ تعلیم کا بجٹ تقریباً 1.4 لاکھ کروڑ روپے ہے، لیکن حکومت بڑے صنعت کاروں کے لاکھوں کروڑ روپے کے قرض معاف کر دیتی ہے، جبکہ طلبہ کو انصاف نہیں ملتا۔ ان کے مطابق بار بار امتحانات کے پرچے لیک ہو رہے ہیں، اس لیے نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج غیر جمہوری نہیں بلکہ طلبہ اور اپوزیشن کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے،