Piyush Goyal Praises PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایف ٹی اے حکمتِ عملی کے ذریعے 60 ٹریلین ڈالر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ہوئی ممکن: پیوش گوئل
بھارت کے حالیہ آزاد تجارتی معاہدوں (FTA) کے نتیجے میں ملک کو تقریباً 60 ٹریلین ڈالر کی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل ہونے کا امکان ہے۔
اینٹی پیپرلیک بل لوک سبھا سے منظور، راہل گاندھی کے الزامات کومرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے کردیا مسترد، کہا- سی جے پی احتجاج میں نہیں چلی پیلیٹ گن
اینٹی پیپرلیک بل لوک سبھا میں منظورکرلیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران نہ کوئی گولی چلی اور نہ ہی پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا۔
Former PM Manmohan Singh: سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے خلاف کوئلہ گھوٹالہ کیس میں جاری سمن منسوخ کر دیا
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا 26 دسمبر 2024 کو انتقال ہو چکا تھا، جس کے باعث ان کے خلاف جاری سمن عملی طور پر غیر مؤثر ہو چکا تھا۔ تاہم، ان کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل کی درخواست پر سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کے حکم کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا۔
سی جے پی احتجاج کے دوران وزیراعظم مودی کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پرپولیس کی کارروائی، ایف آئی آر درج کرکے مانگی گئی تفصیل
وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر پولیس نے کارروائی کی ہے۔ اس نے وزیر اعظم مودی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال اوران ویڈیو کوسرکو لیٹ کرنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ لوگوں کو نوٹس بھیج کر پولیس نے جانکاری بھی مانگی ہے۔
Kangana Ranaut’s ‘Gutter’ Remark Sparks Uproar: کنگنا رناوت کےگٹر جنریشن بیان پر ہنگامہ برپا، کانگریس اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید
کنگنا کے اس بیان پر کانگریس نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات کو اب سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو اپنی زبان اور طرزِ بیان میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ادھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر وارث پٹھان نے بھی کنگنا رناوت سے فوری معافی کا مطالبہ کیا۔
Parliament Monsoon Session: غیر پارلیمانی الفاظ سے متعلق قواعد حکومت نے نہیں بنائے بلکہ یہ پارلیمانی ضابطوں کا حصہ ہیں- کرن رجیجو
کرن رجیجو نے مزید کہا کہ غیر پارلیمانی الفاظ سے متعلق قواعد حکومت نے نہیں بنائے بلکہ یہ پارلیمانی ضابطوں کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق، "اگر آپ پارلیمانی روایات کے دائرے میں رہ کر بات کریں گے تو ہم پوری توجہ سے آپ کی بات سننے کے لیے تیار ہیں، لیکن آپ نے بار بار ایسے الفاظ استعمال کیے جن پر اعتراض ہے۔ اس کے باوجود ہم نے آپ کی تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔
Rahul Gandhi on Anti Paper Leak Bill: راہل گاندھی نے کہا- طلبا پر بربریت کا حکم کس نے دیا، پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ
پارلیمانی امورکے وزیرکرن رِجیجونے کہا کہ راہل گاندھی غیرپارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کسی کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کیا۔ کرن رجیجو نے کہا کہ اگر راہل گاندھی وقار اور حدود میں رہ کربات کریں گے تو ان کی بات سنی جائے گی۔ بعد میں راج ناتھ سنگھ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی غیر پارلیمانی لفظ استعمال ہوا ہے تواسے کارروائی سے حذف کر دیا جائے۔
Adani Enterprises Q1 FY27 Results Today: اڈانی پورٹس کی پہلی سہ ماہی کے نتائج، خالص منافع 9 فیصد بڑھ کر 3,620 کروڑ روپے، آمدنی میں 19 فیصد کا اضافہ
اڈانی پورٹس کے بین الاقوامی بندرگاہی کاروبار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس شعبے کی آمدنی 80 فیصد بڑھ کر 1,747 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جبکہ EBITDA میں 256 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 730 کروڑ روپے رہا۔کمپنی کے مطابق یہ ترقی بنیادی طور پر آسٹریلیا اور کولمبو میں بہتر کارکردگی کی بدولت ممکن ہوئی، جو اس کے بین الاقوامی پورٹ فولیو کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔
جے این یو طلبہ یونین کی سابق صدر آئشی گھوش کی تلاشی میں مصروف ہے دہلی پولیس، سی پی آئی کے دفتر کی تلاشی پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ
دہلی پولیس نے منگل (28 جولائی) کوسی پی آئی (ایم) کے دفترکی تلاشی لی۔ وہ ایس ایف آئی لیڈرآئشی گھوش کی تلاش کررہے تھے، جنہوں نے جنترمنترپر طلباء کے احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ دہلی پولیس کی کارروائی کا معاملہ بدھ کوراجیہ سبھا میں اٹھایا گیا۔ سی پی آئی (ایم) کے رکن پارلیمنٹ جان برٹاس نے یہ مسئلہ اٹھایا، جس کے بعد ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا۔
Amit Shah On Guru Purnima: گرو پورنیما پر وزیر داخلہ امت شاہ کا پیغام، بھارتی ثقافت میں گرو کا مقام سب سے اعلی
گرو پورنیما کے موقع پر اپنے پیغام میں امت شاہ نے کہا،"تمام ملک کے باشندوں کو گرو پورنیما کی دلی مبارکباد۔ اپنے علم کے امرت سے شاگردوں کی زندگی سنوارنے والے گرو کا مقام ہماری بھارتی ثقافت میں ہمیشہ سب سے اعلیٰ اور قابلِ احترام رہا ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ جو اساتذہ علم دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں بہترین کردار، اعلیٰ اخلاق اور قومی خدمت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں،





