Pappu Yadav Receives Death Threat: پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کو جان سے مارنے کی دھمکی، پولیس نے شروع کیں تحقیقات
رکن پارلیمنٹ کے دفتر کی جانب سے نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو بھیجے گئے خط کے مطابق 28 جولائی کو پپو یادو ڈاٹ او آر جی کے شکایتی پورٹل پر دو الگ الگ شکایات درج کی گئیں، جن میں پپو یادو کو گولی مار کر قتل کرنے اور ان کے پورے خاندان کو بم سے اڑانے کی کھلی دھمکی دی گئی۔
Firing in Manipur: منی پور فائرنگ میں دیہی والنٹیر ہلاک، سی آر پی ایف کے دو اہلکار ہوئے زخمی
حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ناگا اکثریتی ضلع کے بٹیانگ گاؤں میں پیش آیا۔ سکیورٹی فورسز علاقے میں تلاشی اور سکیورٹی آپریشن انجام دے رہی تھیں کہ اسی دوران مسلح دیہی والنٹیروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔
Assembly By-Election: بانکی پور، دتیہ اور منجل پور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری، سخت سکیورٹی کے انتظامات
حکام کے مطابق آزاد، غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تینوں اسمبلی حلقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ووٹنگ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کرائی جا رہی ہے۔
Nasha Mukt Yuva Bharat Sankalp Abhiyan: وزیراعظم مودی 2 اگست سے ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا کریں گے آغاز
وزیراعظم نریندر مودی 2 اگست سے ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا آغاز کریں گے۔ اس مہم کے تحت ایک کروڑ نوجوان نشہ سے پاک بھارت کا عہد کریں گے، جبکہ آئندہ 100 ہفتوں تک ہر اتوار ملک بھر میں بیداری اور عوامی آگاہی کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
Indian Railway Recruitment in Modi Govt.: مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد انڈین ریلوے میں 5.56 لاکھ افراد کو ملازمت، 25-2024 میں 4.5 کروڑ امیدواروں نے دیا امتحان
انڈین ریلوے نے مشن موڈ میں بھرتی مہم چلا کر اپنے افرادی قوت کو مسلسل مضبوط بنایا ہے۔ ریلوے وزارت کے مطابق خالی آسامیوں کو پُر کرنا ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے، جبکہ ریلوے نیٹ ورک کی توسیع، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، جدید کاری اور بہتر آپریشن کے لیے بھی نئی تقرریاں کی جاتی ہیں۔
’’مظاہرین پر پیلیٹ گن چلی، وزیر داخلہ نے حکم دیا یا انہیں معلوم نہیں، بی جے پی-آرایس ایس سے معافی نہیں مانگوں گا‘‘، راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرکے لگایا بڑا الزام
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آج مجھے بولنے نہیں دیا گیا۔ دہلی میں طلبا پرپیلیٹ گن چلائی گئی، اس کے لئے وزارت داخلہ ذمہ دارہے۔
Amer Police Raid Illegal Cannabis Farming: جے پور کے عامیر میں منشیات کے بڑے کاروبار کا پردہ فاش، سبزیوں کے درمیان چھپائے گئے 3,300 سے زائد گانجے کے پودے برآمد
جے پور کے عامیر علاقے میں سبزیوں کی آڑ میں کی جانے والی گانجے کی غیر قانونی کاشت کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے ایک کھیت سے 3,347 گانجے کے پودے، جن کا مجموعی وزن 481 کلوگرام سے زائد بتایا جا رہا ہے، ضبط کر لیے ہیں۔ اس معاملے کا ملزم کسان موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے۔
Adani Skill Development Center: اڈانی اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کے 7 تربیت یافتہ نوجوانوں کو گڑگاؤں کی کمپنی میں ملازمت، روزگار کی نئی راہیں روشن
اڈانی فاؤنڈیشن کی مہارت پر مبنی تربیت رنگ لا رہی ہے، مفت کورس مکمل کرنے والے نوجوانوں کو صنعتی شعبے میں ملازمت کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔
Singrauli’s Dilapidated Government Schools: سنگرولی کے 243 سرکاری اسکول خستہ حال، ہزاروں بچوں کی تعلیم خطرے میں
مدھیہ پردیش کے ضلع سنگرولی میں محکمہ تعلیم کے سروے کے دوران 243 سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو انتہائی خستہ حال اور خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ 30 سال پرانی ان عمارتوں کی ازسرِ نو تعمیر کے لیے محکمہ تعلیم گزشتہ ایک سال سے ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (DMF) فنڈ کا انتظار کر رہا ہے، جس کے باعث ہزاروں طلبہ کی تعلیم اور سلامتی پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔
CJP Protest Delhi Police X Action: وزیراعظم اور دیگر لیڈروں سے متعلق مبینہ توہین آمیز پوسٹس پر دہلی پولیس کا سخت مؤقف
جنتر منتر احتجاج سے متعلق قابلِ اعتراض ویڈیوز اور پوسٹس کے معاملے میں دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' کو ایک خط بھیجا ہے۔ پولیس نے ایسے مواد کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ انہیں پوسٹ کرنے والے صارفین کی تفصیلات، لاگ اِن اور لاگ آؤٹ ریکارڈ فراہم کرنے اور تمام ڈیجیٹل شواہد محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔





