Bharat Express DD Free Dish

قومی

مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سینئر کابینہ وزراء اور قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کیا۔ اس میٹنگ میں توانائی کے تحفظ، آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال، بھارتی ملاحوں کی سلامتی اور خام تیل کی سپلائی سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کھڑگے کے اس بیان پر حکمراں جماعت کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ ایوان کے قائد اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے معاشرے میں بے چینی اور انتشار پیدا ہوگا۔ انہوں نے کھڑگے سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دعوے کے حق میں منوسمرتی کی اصل مستند نقل پیش کریں۔

ایمز رائے بریلی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل اکھلیش سنگھ اور سیوادان آروگیہ سنستھا کی طرف سے امت داس نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ، جہاں باضابطہ طور پر ایک دوسرے کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

اندور پولیس کا ایک شرمناک کارنامہ سامنے آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت لے کر سنگین جرم کے دو ملزمان کے ہاتھوں پر نقلی پلاسٹر باندھا گیا اور پھر انہیں زخمی ظاہر کرتے ہوئے سڑکوں پر جلوس نکالنے کا ڈرامہ رچایا گیا۔

پیپرلیک مخالف قانون سازی پربحث کے دوران راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ جولوگ کاغذات چوری کرتے ہیں وہ بھاگ رہے ہیں، جب کہ محنت کرنے والوں کو پیٹا جا رہا ہے۔ بل میں نئی ​​دفعات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ نئے بل میں صرف اعدادوشمارہیں اورانہیں تبدیل کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

مسلم فریق کے سینئر وکیل حذیفہ احمدی نے معاملے کا ذکر کیا، جس پر چیف جسٹس نے سماعت جمعرات کو مقرر کرنے کی ہدایت دی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے پوچھا کہ متبادل مقام کی تفصیلات مسلم فریق کو کیوں نہیں دی گئیں۔

مانسون سیشن کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی اورٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کی پارلیمنٹ احاطے میں کافی دلچسپ بات چیت ہوئی۔ دونوں نے ممتا بنرجی (دیدی) کو مرکز میں رکھ کربنگال کی سیاست پرہنستے مسکراتے ہوئے بات چیت کی۔ کلیان بنرجی نے کہا کہ آپ نے ممتا بنرجی (دیدی) کو بھگا دیا تھا۔

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا- ایل اوسی کے اس پارسے جو تصاویر سامنے آرہی ہیں وہ دل کو تکلیف دینے والی ہیں۔ پُرامن مظاہرین پرطاقت کا استعمال کیا جانا مایوس کن ہے۔

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جے این یواسٹوڈنٹس یونین کی سابق صدرآئشی گھوش کے خلاف بنگا بھون احتجاج سے متعلق ایک معاملے میں عدالتی کارروائی میں حصہ لینے میں ناکامی پرجاری کئے گئے غیرضمانتی وارنٹ پرروک لگا دی ہے۔

جن سوراج پارٹی کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے سابق امیدوار بنٹی پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کو ڈرا دھمکا کر ان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ حالانکہ، بی جے پی کی جانب سے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا۔