Bharat Express DD Free Dish

قومی

جے پی نڈا کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی کا ورکنگ صدر بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد، انہیں جنوری 2020 میں بی جے پی کا کل وقتی صدر بنایا گیا، جب امت شاہ کو نریندر مودی کابینہ میں مرکزی وزیر داخلہ کی ذمہ داری دی گئی۔

مودی کابینہ میں امت شاہ کو دوبارہ وزارت داخلہ اور راج ناتھ سنگھ کو دوبارہ وزارت دفاع کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ ایس جے شنکر کے پاس ہی رہے گی۔ نتن گڈکری کو دوبارہ سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت سونپی گئی ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا ہندوستان کے بے گھر شہریوں کے لیے شروع کی گئی تھی۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت، حکومت غریب لوگوں کو گھر بنانے میں مدد کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے

پی ایم مودی کے اس جوابی بیان میں ایک پیغام بھی مانا جارہا ہے اور ایک اشارہ بھی ہے کہ ہندوستان امن چاہتا ہے اور اپنے لوگوں کی سلامتی کو ترجیح دینا پسند کرتا ہے،ایسے میں پاکستان امن کے دشمنوں اور ترقی میں روکاوٹ ڈالنے والے عناصر سے خود کو پاک کرکے بھارت کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھا سکتا ہے ۔

قائم مقام چیف جسٹس منموہن اور جسٹس منیت پریتم سنگھ اروڑہ کی بنچ نے اس سے متعلق عرضی کو بھی نمٹا دیا۔

نریندرمودی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں مسلم نمائندگی ختم ہوگئی ہے۔ اس بارایک بھی مسلم کو وزیر نہیں بنایا گیا ہے۔ بی جے پی نے واحد مسلم امیدوار کو لوک سبھا الیکشن میں ٹکٹ دیا تھا، جسے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ مودی حکومت کی کابینہ کے آخری مسلم وزیر مختارعباس نقوی تھے۔

ایک کیس کی سماعت کے دوران، بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک جنازے کے لیے ایک متوفی کا حق بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا دوسرے بنیادی حقوق کا۔

جسٹس نے کہا کہ جب جرم کی سنگینی، جرم کی نوعیت، مجرم کی مجرمانہ تاریخ اورعدلیہ پرعوام کے اعتماد پر پڑنے والے اثرات پرغور کیا جائے تو کلدیپ سینگرسزا کی معطلی کا مستحق نہیں ہے۔

جسٹس سوارن کانتا شرما نے کہا کہ الزامات سے پتہ چلتا ہے کہ اس دور میں بھی شادی شدہ خواتین کو پیسے یا جہیز کی خواہش پوری نہ ہونے پر ان کے شوہروں اور سسرال والوں کی طرف سے ذلیل، تشدد اور مارا پیٹا جاتا ہے۔

مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈروں نے یونین کونسل آف منسٹرس میں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اورنائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارکے داؤکو نشانہ بنایا ہے۔ سپریا سولے نے کہا کہ وہ اجیت پوارکی قیادت والی این سی پی کو مودی کابینہ میں کابینی وزیرکا عہدہ نہ ملنے پر حیران نہیں ہیں۔