PM Modi Meets CWG 2026 Medal Winners: ’جو کھیلے گا، وہی کھلے گا‘… سی ڈبلیو جی 2026 کے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملے پی ایم مودی، بولے- ’چیئر فار بھارت‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے کامن ویلتھ گیمز (CWG) 2026 میں ملک کا نام روشن کرنے والے بھارتی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر اعظم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں وہ ’چیئر فار بھارت‘ کا نعرہ لگاتے نظر آ رہے ہیں۔
Lok Sabha Monsoon Session: کل پیش ہوں گے4 بڑے بل ، امت شاہ رکھیں گے تجویز، بلوں میں کیا ہے خاص؟
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پیر کے روز لوک سبھا میں 4 اہم بل پیش کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ ’کیرالا‘ کا نام تبدیل کرکے ’کیرالم‘ کرنے سے متعلق بل اور این سی ڈی سی بل پیش کریں گے۔ وہیں، ایف سی آر اے بل فی الحال کل کی کارروائی کی فہرست سے باہر ہے۔
Arvind Kejriwal’s controversial statement: سی جے پی احتجاج میں لوگ مودی کو ٹھوکنے آئے تھے، اروند کیجریوال کے متنازع بیان پر بی جے پی کا شدید ردعمل
دہلی بی جے پی نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اروند کیجریوال کو نشانہ بنایا۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ سی جے پی کے احتجاج کے ’اصل مالک‘ کیجریوال ہیں اور انہوں نے خود ہی یہ بات تسلیم کرلی ہے۔ بی جے پی کے مطابق احتجاج میں سڑکوں پر آنے والے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کو ’ٹھوکنے‘ آئے تھے۔
Kakori Train Action Anniversary: کاکوری واقعے کی برسی پر امت شاہ نے انقلابیوں کو کیا یاد، بولے- ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا
کاکوری ٹرین ایکشن کی برسی پر امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے انقلابیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Mamata Banerjee: ممتا بنرجی کے قافلے پر حملہ، مظاہرین نے گاڑی پر پھینکا جوتا اور کیچڑ
ممتا بنرجی کے ساتھ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی اور راجیہ سبھا کی رکن ڈولا سین بھی موجود تھیں۔ احتجاج کے بعد دونوں رہنماؤں نے انتظامیہ کے خلاف ناراضی کا اظہار کیا۔ کلیان بنرجی نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور مافیا کے ذریعے کام کروایا جارہا ہے۔
Ranchi JPSC JSSC Students Protest: رانچی طلبہ تحریک کا 16واں دن: مظاہرین آر یا پار کے موڈ میں، جانیے آج کی بات چیت سے حل نہ نکلا تو کل کیا ہوگا؟
رانچی میں JPSC-JSSC امیدواروں کی تحریک کے 16ویں روز وزرا کی کمیٹی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں طلبہ نے 10 اگست کو اسمبلی کے گھیراؤ کی وارننگ دی ہے۔
Rainy Season: مانسون میں بھول کر بھی نہ کھائیں یہ چیزیں، معمولی سی غلطی سے بگڑ سکتی ہے صحت
بارش میں پکوڑے، سموسے اور کچوریاں کھانے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے، لیکن ان میں تیل کی مقدار زیادہ ہوسکتی ہے۔ زیادہ تیل والی غذائیں ہضم ہونے میں وقت لیتی ہیں اور گیس، تیزابیت یا پیٹ بھاری ہونے جیسی شکایات پیدا کرسکتی ہیں۔ اس لیے مانسون میں تلی ہوئی چیزیں کبھی کبھار اور کم مقدار میں کھانا بہتر ہے۔
New Criminal Law: پڈوچیری پولیس کو ملا بڑا اعزاز، امت شاہ نے بتایا نئے نظامِ انصاف کا ’3ٹی‘ فارمولا
امت شاہ نے پڈوچیری پولیس کو پریزیڈنٹس پولیس کلر سے نوازا۔ جانیے تقریب میں انہوں نے پولیس، پڈوچیری کے روحانی ورثے اور تین نئے فوجداری قوانین کے بارے میں کیا کہا۔
Indian Youth Congress: راہل گاندھی نے انڈین یوتھ کانگریس کے یومِ تاسیس پر ارکان کو دی مبارکباد، نوجوانوں کے حقوق کی جدوجہد کا کیا ذکر
انڈین نیشنل کانگریس کی نوجوان شاخ انڈین یوتھ کانگریس کا قیام 9 اگست 1960 کو عمل میں آیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ کانگریس پارٹی کا حصہ تھی، تاہم بعد میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے اسے پارٹی کے ایک فرنٹل آرگنائزیشن یعنی ذیلی تنظیم کے طور پر قائم کیا۔تنظیم کے مطابق اس وقت اس کے 2 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ ارکان ہیں۔
Exam Irregularities: جھارکھنڈ حکومت کی JPSC-JSSC امیدواروں کے وفد سے تازہ دور کی بات چیت جاری، طلبہ کا فوری اور ٹھوس فیصلے کیے جانے کا مطالبہ
طلبہ وفد کے ایک رکن نے اس سے قبل وزیراعلیٰ ہیمنت سورین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ وزیراعلیٰ ان کے مطالبات پورے کریں گے۔ ایک اور رکن نے اے این آئی سے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت ان کی بات سنے گی، تاہم اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو پیر کے لیے طلبہ نے اپنی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔





