Bharat Express DD Free Dish

قومی

دہلی-این سی آر میں مسلسل بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ جمعرات کی صبح سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو دن کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

ٹرین پٹری سے اترنے کی وجہ سے دہلی کی طرف جانے والا ٹریک متاثر ہوا ہے۔ ریلوے کے مطابق 15 سے زائد ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ معلومات کے مطابق مال گاڑی ورنداون روڈ اسٹیشن سے 800 میٹر آگے پٹری سے اتر گئی۔

پہلے مرحلے میں پلوامہ کی 4، شوپیاں کی 2، کولگام کی 3، اننت ناگ کی 7، رامبن کی 2، کشتواڑ کی 3 اور ڈوڈہ ضلع کی 3 نشستوں پر ووٹنگ کے بعد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی۔

این پی ایس واتسلیہ قومی پنشن اسکیم (این پی ایس) کی ایک بدلی ہوئی شکل ہے جو نابالغوں کے لیے وضع کی گئی ہے، یہ اسکیم والدین یا سرپرستوں کو اپنے بچوں کے لیے ایک سرمایہ کاری کھاتہ کھولنے کا راستہ فراہم کرتی ہے اور اس میں باقاعدگی سے وہ اپنا شرح تعاون جمع کر سکتے ہیں۔

پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے بدھ (18 ستمبر) کو جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا  ۔ ووٹنگ سینٹر سے باہر آنے کے بعد انہوں  نے اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج غازی آباد میں ہیں۔ غازی آباد کے رام لیلا میدان سے انہوں نے راہل گاندھی اوراکھلیش یادوپرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے کسی کا بھلا نہیں کیا ہے، صرف لوٹ کی ہے۔

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے یہ بھی کہا، "یہ اپوزیشن کے لوگ ہندو مسلم اور ذات پات کی سیاست کرکے لوگوں کو آپس میں الجھانے کا کام کرتے ہیں، تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں تناؤ پھیلے، اس لیے لوگو یہ بات  ذہن میں رکھیں کہ دو تین ماہ بعد انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔."

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کواپوزیشن لیڈرراہل گاندھی پرحملہ کرنے کے لئے آر ایس ایس اوربی جے پی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف مسلسل ناشائستہ، پر تشدد اورغیرانسانی بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم اورمنصوبہ بند مہم ہے۔

انجینئر رشید نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ ووٹر نریندر مودی کے نئے کشمیر کے نعرے کو مسترد کر دیں گے۔ وہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی منافقت کو مسترد کر دیں گے۔

اسد الدین اویسی نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا، 'مودی اور شاہ کو اگرچھوڑدیا جائے تو کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے متواترانتخابات  کرانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔