Haryana Election Result 2024: ہریانہ انتخابی نتائج: کانگریس کے سوالوں پر اویسی کا طنز! بولے ہم تو نہیں لڑے، پھر آپ کیوں ہار گئے ؟
اے آئی ایم آئی ایم نے کہا، "وہ لوگ جو ہمیں گالی دیتے تھے کہ ہمارے (اے آئی ایم آئی ایم) کے الیکشن لڑنے سے بی جے پی کو فائدہ ہو رہا ہے، لیکن اس بار ہم الیکشن نہیں لڑ رہے تھے، تو بی جے پی کیسے جیت گئی؟
Election Commission On Congress Alligation: جے رام رمیش اور پون کھیڑا کے اِس بیان سے ناراض ہیں الیکشن کمیشن کے عہدیدار، کھڑ گے کو خط لکھ کر جتایا اعتراض
الیکشن کمیشن نے کھڑ گے سے کہا کہ وہ غیر متوقع نتائج پر پارٹی صدر کے موقف کو قبول کرتا ہے نہ کہ بعض پارٹی لیڈروں کے اس موقف کو کہ ہریانہ انتخابات کے نتائج ناقابل قبول ہیں۔
Pradhan Mantri Garib Kalyan Anna Yojana: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ! اب مفت اناج دسمبر 2028 تک ملے گا
مرکزی وزیر اشونی وشنو نے اعلان کیا کہ اس کا پورا خرچ 17,082 کروڑ روپے ہوگا، جسے مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔ مرکزی وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ترقی کو فروغ دینا اور غذائی تحفظ میں اضافہ کرنا ہے
Omar Abdullah on Article 370: جن لوگوں نے ہم سے آرٹیکل 370 چھین لیا ہے، ان سے واپس لینے کی امید نہیں رکھ سکتے…‘‘، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عمر عبداللہ کا بیان’’
جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے 49 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ بی جے پی 29 اور پی ڈی پی 3 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ بی جے پی 29 سیٹوں پر جیت کو اپنے لیے سیاسی طور پر اہم سمجھ رہی ہے۔
CJI DY Chandrachud: سی جے آئی چندر چوڑ 10 نومبر ہو جائیں گے سبکدوش، ان اہم فیصلوں پر رہے گی نظر
چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے قبل کئی اہم فیصلے دیں گے۔ جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی درجہ برقرار رکھا جائے یا نہیں۔
Acharya Pramod Krishnam: ہریانہ میں کانگریس کی شکست پر آچاریہ پرمود کرشنم کا طنز، راہل گاندھی کو کہا ’’پنوتی ‘‘
دراصل ہریانہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ناچ گانا ہو رہا تھا۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر باباؤں اور سنتوں نے اعتراض کیا تھا۔
Rahul Gandhi : جموں و کشمیر میں جیت پر راہل گاندھی نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی جیت آئین کی جیت ہے
ہریانہ میں اس بار کانگریس کسانوں اور پہلوانوں کے مسائل پر 10 سال بعد اقتدار میں واپسی کی امید کر رہی تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بی جے پی نے ہریانہ میں ہیٹ ٹرک بنا کر بڑی جیت حاصل کی
Horrific road accident in Jehanabad: بہار کے جہان آباد میں غیر ملکی سیاحوں سے بھری بس گڑھے میں گری، آٹھ زخمی، تین کی حالت تشویشناک
پولیس کے مطابق زخمیوں میں ویت نام، میانمار اور امریکہ کے سیاح شامل ہیں۔ سبھی کو جہان آباد کے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
Militants kidnapped and killed Indian Army jawan: بھارتی فوجی کو ملی ٹینٹوں نے اغوا کرکے کیا قتل، جنگل میں ملی گولیوں سے چھلنی لاش
جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے گگل دھار میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔ اس دوران فوج اور پولیس نے یہاں دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ بھارتی فوج نے بتایا تھا کہ 4 اکتوبر 2024 کو فوج اور پولیس نے ایک مشکوک سرگرمی دیکھی جس کے بعد مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔
Omar Abdullah: ہمیں سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا،ہریانہ کی ہار پر اتحادی پارٹی کانگریس کو عمر عبداللہ کی نصیحت
بی جے پی نے ہریانہ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس کا خواب چکنا چور کر دیا اور 10 سال کی حکومت مخالف لہر کو بے اثر کرتے ہوئے اقتدار کی 'ہیٹ ٹرک' بنائی ہے





