Bharat Express DD Free Dish

قومی

قابل ذکر ہے کہ اس قتل نے پوری ریاست کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ یہ واقعہ 2 مارچ 2013 کو پیش آیا جب کنڈا کے سی او ضیاء الحق کو لاٹھیوں، ڈنڈوں اور گولیوں سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

یوگیندر یادو نے کہا کہ نتائج چاہے کچھ بھی ہوں، مسائل اس سے ختم نہیں ہوتے۔ بہت سی چیزیں ہیں جن پر کانگریس کو توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا لوگوں کے ذہنوں میں کوئی شک ہے کہ اگر کانگریس آئی تو ایک ضلع کی حکمرانی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر رہے زیڈ کے فیضان نے کہا کہ جب تک سیکولرپارٹیاں متحد ہوکر نہیں لڑیں گی، جب تک بی جے پی کو ہرانا آسان بات نہیں ہے۔ لوک سبھا الیکشن 2024 میں انڈیا الائنس کے تحت الیکشن لڑا گیا تھا، جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

مول چند شرما: بلبھ گڑھ سے تیسری بار جیتنے والے مول چند شرما کا سینی کابینہ میں شامل ہونا یقینی ہے۔ وہ منوہر لال کے دوسرے دور میں اور سینی حکومت کے پہلے دور میں کابینہ وزیر رہ چکے ہیں۔

آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے کم از کم 50 ڈاکٹروں نے منگل کو استعفیٰ دے دیا۔ ان ڈاکٹروں نے یہ قدم ان ڈاکٹروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اٹھایا ہے جو 5 اکتوبر سے ریپ اور قتل کا شکار ہونے والی خاتون ٹرینی ڈاکٹر کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہریانہ میں جیت پارٹی کارکنوں، جے پی نڈا، سی ایم نائب سنگھ سینی کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ہریانہ کے لوگوں نے 1966 میں تاریخ رقم کی تھی۔ ہریانہ میں اب تک 13 انتخابات ہو چکے ہیں جن میں سے 10 انتخابات میں ہریانہ کے لوگوں نے حکومت بدلی ہے لیکن اس بار ہریانہ کے لوگوں نے جو کیا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ہوا، پہلی بار ہریانہ میں 5 سال کی 2 مدت پوری کرنے کے بعد حکومت بنی ہے۔

پی ایم مودی نے مزید لکھا کہ میرے تمام کارکن ساتھیوں کو میری بہت بہت مبارکباد ،جنہوں نے اس شاندار  جیت کے لیے دل سے  اور پوری لگن کے ساتھ کام کیا! آپ نے نہ صرف ریاست کے لوگوں کی اچھی خدمت کی ہے بلکہ ہمارے ترقیاتی ایجنڈے کو بھی ان تک پہنچایا ہے۔

ایک میڈیا انٹرویو میں برج بھوشن نے ونیش پھوگاٹ کا نام تو نہیں لیا لیکن ان پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں کو پہلوان تحریک کے نام پر گمراہ کیا گیا، یہ جو  پہلوان جیتے ہیں، وہ ہیرو نہیں ولن ہیں

دشینت چوٹالہ نے 2019 کے انتخابات میں اس سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہیں 92,504 ووٹ ملے۔ تب دشینت چوٹالہ نے بی جے پی امیدوار پریم لتا سنگھ کو شکست دی تھی۔

ہریانہ انتخابات کے دوران کانگریس نے جلیبی پر بہت زیادہ داؤ لگایا۔ کانگریس کی وجے سنکلپ یاترا کے دوران راہل گاندھی نے گوہانہ کی جلیبی کھائی اور انہیں اس کا ذائقہ اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنی بہن پرینکا گاندھی کے لیے بھی جلیبی خریدی۔