Bharat Express DD Free Dish

قومی

متھرا کے شاہی عیدگاہ اورکرشن جنم بھومی تنازعہ پرسپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پررضامندی ظاہرکی ہے، جس میں سبھی کیسیزکی ایک ساتھ سماعت کی بات کہی گئی تھی۔ عدالت اس معاملے میں یکم اپریل کوسماعت کرے گا۔ تبھی ایک ساتھ ہونے والی سماعت پرفیصلہ ہوسکے گا۔

مہنت دیویندر سنگھ شاستری نے کہا کہ جو بھی پریاگ راج آتا ہے وہ نیکی کمانے اور گناہوں کو دور کرنے آتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کمبھ پر آئیں تو گندگی نہ پھیلائیں۔ مہا کمبھ میں عقیدت کے ساتھ آئیں، پکنک پر مت آئیں۔

ریٹیل میوچل فنڈز کے زیر انتظام اثاثے دسمبر 2024 میں 39,91,313 کروڑ تک پہنچ گئے، جو نومبر میں 39,70,220 کروڑ تھے۔

شاید اکھلیش جی کو نہیں معلوم کہ ان کی حکومت نے مہا کمبھ کا بھی اہتمام کیا تھا لیکن وہ ریاست تک ہی محدود رہ گیا۔او پی راج بھر نے کہا کہ آج مہا کمبھ کی بدولت نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں ہندوستان کا چرچا ہو رہا ہے۔

اڈانی گروپ رائے پور، کوربا اور رائے گڑھ میں اپنے پاور پلانٹس کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس توسیع سے چھتیس گڑھ کی کل بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 6,120 میگاواٹ کا اضافہ متوقع ہے، جس سے توانائی کے ایک اہم مرکز کے طور پر ریاست کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

سنبھل معاملے میں مسجد کمیٹی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت سے رپورٹ مانگی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے نگرپالیکا کے ذریعہ جاری کئے گئے نوٹس پر روک لگا دی۔ معاملے کی آئندہ سماعت 21 فروری کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا انعقاد کررہا ہے۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر مہامنتھن‘ کا انعقاد کر رہا ہے۔

آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس ایم پی گرجیت اوجلا کی رہائش گاہ بھی چوکی سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ فی الحال پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دھند کے باعث ریلوے نے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرینوں کی رفتار کم کر دی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹرین کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ یا ہیلپ لائن دیکھیں۔