Mumbai Tourist Missing Nepal Flood:نیپال فلیش فلڈ،کیلاش مانسروور یاتراپرگئے ممبئی کے ابھیشیک کا کوئی سراغ نہیں،خاندان کی جذباتی اپیل
خاندان کے مطابق منگل کی رات تقریباً 10:30 بجے ابھیشیک سے آخری بار بات ہوئی تھی۔ اس وقت اس نے بتایا تھا کہ وہ ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا ہے اور اگلی صبح تقریباً ساڑھے 5 بجے مانسروور یاترا کے لیے روانہ ہونے والا ہے۔ اس کے بعد سے ابھیشیک سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
Karnataka HC Slams Police Raj: ’پولیس راج‘ پر کرناٹک ہائی کورٹ کا ڈنڈا، غیر قانونی گرفتاری پر وائٹ فیلڈ پولیس پر 3 لاکھ کا جرمانہ
جسٹس ایم ناگ پرسنّا نے کہا کہ پولیس نے متعلقہ شخص کو تحقیقات کے لیے حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا، لیکن اس سے پہلے کہ وہ تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے پیش ہوتا، پولیس نے اسے اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔
Nepal Flash Flood:نیپال میں سیلاب کے دوران ہریانہ کی ڈاکٹرپرینکا چودھری لاپتہ،خاندان نے کی حکومت سے مددکی اپیل
ڈاکٹر پرینکا چودھری 13 اگست کو فن لینڈ سے آنے والے تقریباً 70 ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ساتھ نیپال گئی تھیں۔ اس سفر کا پروگرام 26 اگست تک طے کیا گیا تھا اور اسی روز انہیں ہندوستان واپس آنا تھا۔ تاہم نیپال اور چین کی سرحد کے قریب آنے والے شدید سیلاب میں پھنسنے کے بعد سے ان کا اپنے خاندان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
PM Modi Uzbekistan Visit:تاشقند سے بشکیک تک وزیراعظم نریندرمودی کا سفارتی دورہ،صدرمرزیویوف سے کریں گے ملاقات
وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ دورہ وسطی ایشیا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دفاع، توانائی، تجارت، ٹیکنالوجی اور دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
CNG Price Hike:دہلی والوں کی جیب پرپھروار،امریکہ-ایران جنگ کے بعدCNGکی قیمت میں پانچویں مرتبہ اضافہ
اندرپرستھ گیس لمیٹڈ (IGL) نے ہفتہ کی صبح 6 بجے سے سی این جی کے نرخ میں 3.89 روپے فی کلو کا اضافہ نافذ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا براہ راست اثر دہلی-این سی آر میں سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے لاکھوں مالکان، آٹو رکشا، ٹیکسی ڈرائیوروں اور مال بردار گاڑیوں پر پڑے گا۔
دہلی اردو اکادمی کے زیراہتمام’’نئے پرانے چراغ‘‘ پانچ روزہ ادبی اجتماع کا آغاز، دہلی کے بزرگ ونوجوان شعرا، ادبا اور ریسرچ اسکالرز کا مجمع
’’نئے پرانے چراغ‘‘ کا بنیادی مقصد اردو زبان وادب کی مختلف اصناف سے وابستہ اہلِ قلم کو ایک ایسا مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں نئی نسل کے تخلیق کاروں کو سینئر شعرا وادبا کے تجربات سے استفادہ کا موقع مل سکے اور دہلی کی دیرینہ ادبی روایت کو نئی فکر، تازہ امکانات اور نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔ پانچ روزہ اس اجتماع کے دوران مختلف ادبی نشستیں، سمینار اور مشاعرے منعقد ہوں گے، جن میں بڑی تعداد میں شعرا، ادبا اور ریسرچ اسکالرزاپنی تخلیقات اور تحقیقی کاوشیں پیش کریں گے۔
Nepal Flood: نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 579 ہوئی، 1,924 افراد اب بھی لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری، 320 بھارتی شہریوں سے اب تک نہیں ہوسکا رابطہ
متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں تک پہنچنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے 15 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار سرچ، ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ قدرتی آفت 26 اگست کو اس وقت شروع ہوئی جب تبت-نیپال سرحد پر ایک تباہ کن اچانک سیلاب آیا۔
PM Modi condoles passing of Norway’s King: ناروے کے شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر وزیر اعظم مودی کا اظہار رنج، شاہی خاندان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار
وزیراعظم مودی نے رواں سال کے آغاز میں ناروے کے اپنے دورے کے دوران بادشاہ سے ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ان کی گرمجوشی اور عوامی خدمت کے لیے ان کی غیر معمولی وابستگی کی تعریف کی۔
Valmiki corporation case: ’’اپنی مرضی سے استعفیٰ دے رہا ہوں‘‘ والمیکی کارپوریشن معاملے پر بی ناگیندر نے کرناٹک کابینہ سے دیا استعفیٰ
ناگیندر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’’اپوزیشن جماعتیں اب بھی منوسمرتی نافذ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، وہ بھول گئی ہیں کہ ہم کس دور میں رہ رہے ہیں۔ یہ آئینی دور ہے، یہ بابا صاحب کا دور ہے۔‘‘ بی ناگیندر پر 90 کروڑ روپے کی مبینہ چوری سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
Union Ministers Active on Social Media: نئی نسل سے جڑنے کے لیے سوشل میڈیا پر سرگرم ہوئے مرکزی وزرا، وزیراعظم مودی کے مشورے کے بعد ریلز اور پوسٹس کی بڑھی رفتار
وزیر اعظم کے مشورے کے بعد کئی مرکزی وزرا نے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پر پہلے کے مقابلے میں زیادہ توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر سرگرمی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ کئی مرکزی وزرا نے گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اپنی پوسٹنگ میں تقریباً 50 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔





