Bharat Express DD Free Dish

قومی

نوئیڈا کے سیکٹر-126 کی پولیس اور موبائل اسنیچنگ کرنے والے بدمعاشوں کے درمیان ہوئے تصادم میں تین بدمعاشوں کے پیر میں گولی لگی ہے۔ اس دوران پولیس نے زخمیوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ دنیش شرما نے اپنی سرکاری رہائش گاہوں پر تغلق لین کی جگہ سوامی وویکانند مارگ کا سائن بورڈ لکھوا لیا ہے۔ دہلی میں کئی مقامات کے نام بدلنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں جبکہ اکبر روڈ کے سائن بورڈ پر سیاہی پھیردی گئی ہے۔

آئی ٹی سیکٹر میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سے متعلق ملازمتوں کے لیے فریشرز کی زیادہ سے زیادہ بھرتی کی گئی۔ کل روزگار پیدا کرنے میں ان کا حصہ 2024 میں 17 فیصد تھا جو 2025 میں دوگنا ہو کر 34 فیصد ہو گیا۔

FoundIt کے سی ای او وی سریش نے کہا، "مہارتوں پر مبنی ملازمت کی طرف تبدیلی ناقابل تردید ہے۔ آجر عملی مہارت اور صنعت سے متعلقہ مہارتوں کے حامل امیدواروں کو تیزی سے ترجیح دے رہے ہیں۔"

بیداری یاترا دہلی کے چار زونوں- شمال، جنوب، مشرق اورمغرب میں منعقد کی جائے گی، جہاں مقامی کمیونٹی اورخواتین موٹر سائیکل سوار وسطی دہلی میں ہونے والے عظیم الشان پروگرام کے لئے جمع ہونے سے پہلے زون کے لئے مخصوص بیداری مہم میں حصہ لیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فعال قرضے لینے والی خواتین کی تعداد دسمبر 2024 تک 10.8 فیصد بڑھ کر 8.3 کروڑ ہو گئی۔ یہ مردوں کے معاملے میں ریکارڈ کیے گئے 6.5 فیصد اضافے سے زیادہ ہے۔

پی ایم مودی نے مزید کہا کہ میں آپ کو کچھ مثالیں دوں گا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلی دہائی میں کتنی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔ پچھلے 10 سالوں میں ہم 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

رمضان کے مہینے میں ڈیرھ سال سے قید توفیق کے اہل خانہ کی خوشی دوبالا ہوئی۔ والدین نے صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بی جے پی ایم ایل اے وائی۔ بھرت شیٹی نے کہا کہ یہ کانگریس کی خوشامد کی سیاست کا حصہ ہے۔ پارٹی اپنے ووٹ بینک کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کی خوشامد کی سیاست کی وجہ سے ریاست کا امن و امان برباد ہو گیا ہے۔

بیتول کے ایس پی نے واقعہ کی تصدیق کی ہے اور وہ خود موقع پر پہنچ گئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حالانکہ، شروعاتی معلومات کے مطابق حادثہ کان کا سلیب گرنے کے باعث پیش آیا۔