Congress MP Shashi Tharoor: ستیہ نکیتن حادثے پر ششی تھرور کا سوال، طلبہ کی موت کا ذمہ دار کون؟
حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے واقعے کی مجسٹریٹ انکوائری کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ تحقیقات میں عمارت منہدم ہونے کی وجوہات، تعمیر اور مرمت کے دوران اختیار کیے گئے حفاظتی معیارات اور مبینہ غفلت سمیت دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ستیہ نکیتن میں پیش آنے والے اس حادثے نے دارالحکومت میں پی جی اور کرائے کے مکانات میں رہنے والے طلبہ کی سلامتی کو ایک بار پھر سنگین سوالات کے گھیرے میں لا کھڑا کیا ہے۔
PM Modi to Visit Gujarat and Maharashtra: وزیر اعظم مودی منگل کو گجرات اور مہاراشٹر کے دورے پر، 35 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کا کریں گے افتتاح
وزیر اعظم مودی منگل کو دوپہر تقریباً 12 بجے وڈودرا پہنچیں گے۔ وہ ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (WDFC) کے تین اہم حصے قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان کی مجموعی لمبائی 326 کلومیٹر ہے اور انہیں 20,700 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ ان میں سانند (شمال)-مکرپورہ، نیو امبرگاؤں-نیو سفالے اور نیو سفالے-جے این پی ٹی سیکشن شامل ہیں۔
Delhi Building Accident: دہلی بلڈنگ حادثہ، ریکھا گپتا کا بڑا ایکشن، 5 منزلہ عمارتیں فوری سیل کرنے کا حکم، لاپرواہ افسران پر ہوگی سخت کارروائی
ریکھا گپتا نے کہا کہ حکومت کسی کو بھی غیر محفوظ پی جی میں رہنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عمارت سے نکالے گئے لوگوں کے لیے کالج ہاسٹل میں رہائش کا انتظام کیا گیا ہے اور حکومت ان کی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے سے متاثرہ طلبہ کے والدین سے بھی حکومت رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
PM Narendra Modi Address: پیرس میں شاندار ہندو مندر کا افتتاح، وزیر اعظم مودی نے کہا، آنے والی صدیوں تک بھارت-فرانس دوستی کی علامت رہے گا
اس تاریخی تقریب سے نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور فرانس کے اسٹریٹجک تعلقات آج ایک نئی اور بے مثال بلندی تک پہنچ چکے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پیرس میں قائم یہ شاندار سوامی نارائن مندر محض عبادت گاہ نہیں، بلکہ آنے والی کئی صدیوں تک بھارت اور فرانس کے درمیان باہمی اعتماد، گہری دوستی اور بے شمار مواقع کی علامت کے طور پر قائم رہے گا۔
PM Modi Sanskrit Mantra: ہوا، سورج اور بارش کے دیوتا ہمارے لیے فلاح و بہبود کا باعث بنیں، پی ایم مودی نے ویدک منتر کیا شیئر
اسے قدرت، انسان اور پوری کائنات کے درمیان توازن اور فلاح و بہبود کے جذبے سے جڑی پرارتھناکے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ویدک روایت میں قدرت کو زندگی کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ ہوا، سورج کی روشنی اور پانی کے بغیر انسانی زندگی اور زراعت کا تصور مشکل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس منتر میں قدرت کی ان طاقتوں کے سازگار اور فلاح بخش رہنے کی دعا کی گئی ہے۔
Tamil Nadu Chief Minister C Joseph Vijay: پولیس کو اچھے لوگوں کی دوست اور برے لوگوں کی دشمن ہونا چاہیے، تمل ناڈو اسمبلی میں امن و امان پر ہنگامے کے درمیان وزیراعلیٰ وجے کا بڑا بیان
وزیر اعلیٰ وجے نے مزید کہا کہ پولیس کو اقتدار کا مرکز نہیں بننا چاہیے بلکہ اسے عوام کی حفاظت کرنی چاہیے۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران سامنے آنے والے جرائم کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعات اچانک نہیں ہوئے بلکہ ان کے پیچھے پرانی دشمنی اور انتقام کا جذبہ بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا، ’’پولیس کو اقتدار کا مرکز نہیں بننا چاہیے،
U.S.-India partnership in Bengaluru: امریکہ کی آزادی کے 250 سال کا جشن، ٹرمپ کی سوچ لے کر آیا ہوں، امریکی سفیر سرجیو گور نے بنگلورو میں کیا کچھ کہا؟
بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے بنگلورو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پربات کرنے کے لیے بنگلورو سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہوسکتی، کیونکہ یہ شہر کام کرتا ہے، چیزیں بناتا ہے اور کام کو انجام تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو انتظار کرنے والا شہر نہیں ہے اور یہاں کی انتظامیہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کرتی ہے۔
Delhi Satya Niketan Building Collapse: ستیہ نکیتن حادثے کے 18 گھنٹے بعد انتظامیہ حرکت میں، 6 اموات کے بعد خطرناک عمارتوں پر کارروائی، CJP لیڈر بال کرشن شکلا نے کیا کہا؟
کوکروچ جنتا پارٹی (CJP) کا ایک وفد ستیہ نکیتن عمارت حادثے میں زخمی افراد سے ملاقات کے لیے AIIMS ٹراما سینٹر پہنچا۔ CJP کے نیشنل جوائنٹ سیکریٹری بال کرشن شکلا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور اس پر کچھ کہنا بھی مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن خاندانوں نے اپنے بچوں کو کھویا ہے، وہی جانتے ہیں کہ آج کا دن ان کے لیے کتنا تکلیف دہ ہے۔
Delhi Weather Today: دہلی میں بارش سے موسم کا بدلا مزاج ا، آج بھی بارش کے امکانات
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ آندھی اور بجلی کڑکنے کے واقعات بھی ریکارڈ کیے گئے۔ اس دوران دارالحکومت کے کم سے کم درجہ حرارت میں تقریباً 1 ڈگری سیلسیس کی کمی آئی، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی بڑا بدلاؤ نہیں ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 25 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔
Delhi Satya Niketan Building Collapse Video: گیٹ کے پاس بیٹھا تھا شخص، اچانک بھر بھر اکر گری عمارت، ستیہ نکیتن حادثے کا 20 سیکنڈ کا CCTV فوٹیج آیاسامنے
حادثے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے لوگوں کو دہلا دیا۔ بتایا گیا کہ ملبے میں پھنسے کچھ طلبہ نے اپنے موبائل فون کے ذریعے لوگوں کو کال کرکے مدد طلب کی۔ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے حادثے کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ حادثے نے دارالحکومت میں عمارتوں کی حفاظت، غیر قانونی PG اور انتظامی نگرانی کے نظام پر بھی کئی سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔





