Jamia Hamdard Successfully Hosts SMBS Alumni Meet 2026: جامعہ ہمدرد نے کامیابی کے ساتھ ایس ایم بی ایس ایلومنائی میٹ 2026 کی میزبانی کی، بھارت اور بیرون ملک سے 350 سابق طلباء کو کیا جمع
جامعہ ہمدرد کے تربیت، تقرری اور سابق طلبہ امور کے ڈائریکٹوریٹ نے اسکول آف مینجمنٹ اینڈ بزنس اسٹڈیز کے اشتراک سے جامعہ ہمدرد میں ایلومنائی میٹ 2026 کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک سے 350 سے زائد سابق طلبہ نے پُرجوش شرکت کی، جس نے جامعہ کے مضبوط اور مسلسل وسعت پاتے سابق طلبہ نیٹ ورک کی ایک یادگار تقریب کی شکل اختیار کرلی۔
Goa Police Presidents Colours: مورخہ 15 اگست 2047 تک بھارت دنیا کا بہترین ملک ہوگا: امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں گوا پولیس کو ’صدر جمہوریہ کے رنگ‘ اعزاز سونپنے کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔
DAC Approves Defence Orders: دشمن کے ریڈار ہوں گے ناکام، بحریہ کو ملیں گے ارودھرا ریڈار، 1.10 لاکھ کروڑ کے دفاعی آرڈرز سے گھریلو کمپنیوں کی چاندی
مرکزی حکومت نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس سے بھارتی مسلح افواج کی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں پیر کو ہونے والی دفاعی حصول کونسل کی میٹنگ میں تقریباً 1.10 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے دفاعی سازوسامان کی خریداری کی تجاویز کو منظوری دی گئی۔
CMD Upendrra Rai Talks Acharya Manish: ’ تقریباً 15 دن میں ایک بار اپواس رکھیں، کینسر ختم ہوجائے گا‘: سی ایم ڈی اپیندر رائے سے گفتگو میں آچاریہ منیش کا بڑا دعویٰ
آچاریہ منیش: آچاریہ منیش نے کہا کہ انسانی جسم بیمار ہونے کے لیے نہیں بنا ہے، لیکن ہمارا طرز زندگی ایسا ہوگیا ہے کہ ہم مسلسل بیماریوں کو دعوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے گردے، دل، جگر، ذیابیطس، بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریوں کے پیچھے طرز زندگی اور خوراک کو اہم وجہ قرار دیا۔
Announcement of by-elections: پانچ اسمبلی اور ایک لوک سبھا نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان، 6 اکتوبر کو ووٹنگ، 9 کو آئیں گے نتائج
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔ امیدوار 16 ستمبر تک اپنے نامزدگی کے کاغذات داخل کر سکیں گے۔ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال 17 ستمبر کو ہوگی، جبکہ امیدوار 19 ستمبر تک اپنی امیدواری واپس لے سکیں گے۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ان تمام حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہونے کی توقع ہے۔
Historic seminar in Lucknow: اقلیتی تعلیمی ادارے وکست بھارت کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، لکھنؤ میں تاریخی سیمینار
این سی ایم ای آئی کے قائم مقام چیئرمین پروفیسر شاہد اختر کا اداروں کو اقلیتی درجہ حاصل کرنے کی ترغیب، وزیر دانش آزاد انصاری نے تعلیم و روزگار کو اولین ترجیح قرار دیا
Delhi Building Collapse: ستیہ نکیتن بلڈنگ حادثہ، ہائی کورٹ کا سخت مؤقف، ایم سی ڈی اور دہلی حکومت سے جواب طلب، کہا-ذمہ داری سے نہیں بھاگ سکتے
ہائی کورٹ نے ایم سی ڈی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر دہلی میں چل رہے پی جی اور ہاسٹل کا آڈٹ کرے۔ ایم سی ڈی کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ پی جی کے لیے کوئی ضابطہ یا نظام موجود ہے یا نہیں اور ان پی جی و ہاسٹل میں کتنے طلبہ رہ رہے ہیں۔ عدالت نے دہلی یونیورسٹی سے بھی معلومات طلب کی ہیں کہ دہلی سے باہر کے کتنے طلبہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور ان کے لیے کتنے ہاسٹل دستیاب ہیں۔
Rural LPG Consumers: دیہی ایل پی جی صارفین کو بڑی راحت، اب 25 دن میں دوبارہ بک کرا سکیں گے گیس سلنڈر
مرکزی حکومت نے دیہی علاقوں کے گھریلو ایل پی جی صارفین کو بڑی راحت دیتے ہوئے گیس سلنڈر کی دوبارہ بکنگ کے لیے مقررہ کم از کم وقفہ کم کرکے 25 دن کردیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ اب دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے صارفین کے لیے ایل پی جی ری فل بکنگ کا اصول یکساں ہوگیا ہے۔
Adani Power scores 66: اڈانی پاور نے ای ایس جی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ 66 اسکور حاصل کیا، ’ایسپائرنگ‘ ریٹنگ برقرار
اڈانی پاور لمیٹڈ (APL) نے پیر کو کہا کہ اس کی ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) کارکردگی میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کا ای ایس جی اسکور بڑھ کر 66 ہوگیا ہے، جو گزشتہ جائزے میں 65 تھا۔
PM Modi’s Vadodara Program: پی ایم مودی کے وڈودرا پروگرام کو لے کر زبردست جوش، چند منٹوں میں تمام نشستیں بُک، 42 ہزار سے زائد افراد ویٹنگ لسٹ میں
وزیراعظم مودی 8 ستمبر کو گجرات اور مہاراشٹر کے دورے پر رہیں گے۔ وڈودرا میں ان کے پروگرام کے دوران 35 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم ایک بڑی عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔





