PM Modi Calls for UNSC Reforms: ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات اب مزید نہیں ٹل سکتیں‘، برکس پلیٹ فارم سے پی ایم مودی کا دوٹوک مطالبہ، گلوبل ساؤتھ کو مناسب نمائندگی دینے پر زور
برکس سربراہی اجلاس 2026 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے ساتھ عالمی مالیاتی اداروں میں بھی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔
BRICS Summit 2026: برکس کے مشترکہ اعلامیے پر اتفاق، ہندوستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توازن بڑا چیلنج
برکس کے اندر روس-یوکرین جنگ، مغربی ایشیا کا تنازع اور عالمی سلامتی جیسے کئی اہم مسائل ہیں، جن پر تمام رکن ممالک کی سوچ یکساں نہیں ہے۔ مذاکرات کے دوران ان امور پر اختلافات بھی سامنے آئے۔ہندوستان نے صدر ملک کی حیثیت سے مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت جاری رکھی اور مشترکہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔
Saurav Das, chief spokesperson CJP: مودی حکومت پر سورو داس نے کسا طنز، کہا- سوشل میڈیا کمپنیاں حکومت کے دباؤ میں نہ آئیں
سورو داس نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے، جس میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے کارروائی دکھائی گئی ہے۔ اس میں لکھا ہے، ’’آپ کا مواد بلاک کر دیا گیا ہے۔‘‘ سورو داس کے مطابق 10 ستمبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے ان کے مواد کو بلاک کیا گیا ہے۔
Xi Jinping visits India: سات سال بعد بھارت پہنچے شی جن پنگ، پی ایم مودی سے ملاقات پر دنیا کی نظریں، سرحد سے تجارت تک ہوگا تبادلہ خیال
شی جن پنگ کے دورۂ بھارت کا سب سے اہم مرحلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی دو طرفہ ملاقات ہے، جو آج شام متوقع ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے پیش نظر مودی اور شی کی یہ ملاقات انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ ایشیا کی دو بڑی طاقتوں کے لیڈران کے درمیان ہونے والی بات چیت پر نہ صرف بھارت اور چین بلکہ پوری دنیا کی نظریں ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات کا اثر عالمی سیاست اور معیشت پر بھی پڑتا ہے۔
BRICS Summit 2026: مودی اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی تصویر نے کھینچی سب کی توجہ، دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری ملاقات
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا یہ ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور امریکہ کے کردار کو لے کر مغربی ایشیا کی صورتحال انتہائی حساس بنی ہوئی ہے۔برکس سربراہی اجلاس نے ہندوستان اور ایران کی اعلیٰ قیادت کو آمنے سامنے بات چیت کا ایک اہم موقع فراہم کیا۔
Brics Summit 2026: پی ایم مودی اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے حیدرآباد ہاؤس میں کی دوطرفہ ملاقات
ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلقات تاریخی طور پر مضبوط رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی شراکت داری اور صلاحیت سازی کے شعبے میں تعاون اہم حیثیت رکھتا ہے۔ ایتھوپیا نے ہندوستان کے ترقیاتی اقدامات اور عالمی جنوب سے متعلق امور پر ہندوستان کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اس سے قبل بھی برکس پلیٹ فارم سے الگ ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر چکے ہیں۔
Union Home Minister Amit Shah: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھ برادری اور پوری انسانیت کو دی مبارکباد، جانئے کیا ہے پرکاش پرو کی تاریخی اہمیت؟
اپنے پیغام میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سری گرو گرنتھ صاحب جی کے پرکاش پرو کی سبھی کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ سری گرو گرنتھ صاحب جی کو ’گرو‘ کا درجہ دے کر سری گرو گوبند سنگھ جی نے یہ پیغام دیا کہ زندگی کی حقیقی رہنمائی علم، سچائی اور اصولوں سے ہوتی ہے
Baba Neem Karoli miracles: شیخ مجیب الرحمن آگے چل کر اپنےملک کےسب سے بڑا حکمراں بنے گا، 1971 کی جنگ میں بابا نیم کرولی کی پیش گوئی
تاریخی ریکارڈ کے مطابق 25 مارچ 1971 کی فوجی کارروائی کے بعد عوامی لیگ کے لیڈرشیخ مجیب الرحمن کو پاکستانی فوج نے گرفتار کر لیا تھا اور انہیں مغربی پاکستان کی میانوالی جیل میں رکھا گیا تھا۔ اس وقت انہیں سزائے موت سنائی جا چکی تھی، جس کے باعث ان کے اہل خانہ اور حامی شدید پریشانی اور غم میں مبتلا تھے۔
Chinese President Xi Jinping: چین کے صدر شی جن پنگ 7 سال بعد ہندوستان آ رہے، پی ایم مودی کے ساتھ ان اہم معاملات پر ہوگی بات
شی جن پنگ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان اور چین 2020 کی گلوان کی خونریز جھڑپوں کے بعد دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہندوستان مسلسل اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی مسلسل ترقی اور پیش رفت کے لیے سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام برقرار رکھنا ایک اہم شرط ہے۔
Sonam Wangchuk: اب کیا کرنے جا رہے ہیں سونم وانگچک؟ ابھجیت دیپکے بھی ساتھ، کیا بڑا اعلان
سونم وانگچک نے کہا کہ میٹنگ میں سوالات کی ایک فہرست دی گئی اور بتایا گیا کہ ان معاملات پر اگلی میٹنگ میں بات چیت کی جائے گی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اسمبلی، براہ راست حد بندی اور انتخابات جیسے موضوعات پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے، لیکن اس میٹنگ میں ان مسائل پر کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی۔





