Bharat Express

قومی

GST Council Meeting: جی ایس ٹی کونسل کی آج یعنی 11 جولائی کو 50 ویں میٹنگ بلائی گئی ہے، جس میں کینسر کی دوا سے لے کر موی ہال میں کھانے پینے کی اشیاء کو سستا کرنے جیسے اہم فیصلے لئے جاسکتے ہیں۔

سی جے آئی چندر چوڑ نے تمام فریقین کو 25 جولائی تک تمام مسائل کی فہرست بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں حلف نامہ پیش کیا گیا تھا۔ جس پر جموں و کشمیر کے لیڈروں نے سوالات اٹھائے۔

گنگوتری سے اترکاشی سے واپس آرہے عقیدت مندوں کی گاڑی پر اوپر سے سونگر کے پاس پہاڑیوں سے  لینڈ سلائیڈنگ  کے سبب بڑے بڑے پتھر گرے۔ اس حادثہ میں مارے گئے عقیدت مندوں کا تعلق اندھرا پردیش کے اندور سے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طورپرعلاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، اسپتال میں موجود بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

پنچایتی انتخابات کے نتائج کے درمیان مغربی بنگال میں زبردست کشیدگی کا ماحول ہے۔ دنہاٹا میں اسٹرانگ روم کے سامنے بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنان میں جھڑپ ہوئی۔ مالدہ میں بھی ہنگامہ آرائی کی خبر ہے۔

دہلی میں پچھلے تین دنوں سے مسلسل بارش کے درمیان جمنا میں تیزی ہے۔ اتوار (9 جولائی) کو ہریانہ کے ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی چھوڑنے کے بعد سے جمنا کی پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دہلی میں جمنا خطرے کے نشان کو پار کر چکی ہے۔

دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر راہول وہار، کراسنگ ریپبلک، غازی آباد کے قریب بس اور کار کے درمیان تصادم میں 6 افراد کی المناک موت ہو گئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سرکاری تیل کمپنیاں روزانہ صبح 6 بجے جاری کرتی ہیں۔ اس میں خام تیل کی قیمت، ڈیلر کمیشن، نقل و حمل کی لاگت اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ لگائے گئے ٹیکس شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اس پورے ہفتے بارش کا امکان ہے۔ اگر ہم درجہ حرارت کی بات کریں تو پورے ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن (SEC) نے اتوار (9 جولائی) کی شام 696 بوتھس پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد پیر کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوئی۔