Bharat Express

Andhra Pradesh Accident: آندھرا  پردیش میں شادی میں جارہی  بس نہر میں گری، 7 افراد کی دردناک موت

زخمیوں کو فوری طورپرعلاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، اسپتال میں موجود بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

آندھرا  پردیش میں شادی میں جارہی  بس نہر میں گری، 7 افراد کی دردناک موت

Andhra Pradesh Accident: آندھرا پردیش کے پرکاسم ضلع میں منگل 11 جولائی کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ باراتیوں سے بھری  تیز رفتار بس بے قابو ہو کر نہر میں جا گری ۔قابل ذکر با ت یہ ہے کہ  اس حادثہ کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے اور 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ زخمیوں کو فوری طورپرعلاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، اسپتال میں موجود بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اسی کے  ساتھ ہی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس سڑک حادثے پر ریاست کے وزیر اعلیٰ نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شادی میں جانے کے لئے روڈویز بس کرائے پر لی گئی تھی

ذرائع کے مطابق یہ خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس پوڈیلی سے کاکیناڈا جا رہی تھی۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسی دوران بس کو حادثہ پیش آیا۔ بس میں تقریباً 35 سے 40 افراد سوار تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ عبد العزیز، 60 سالہ عبدالحانی ، 48 سالہ شیخ رمیز، 58 سالہ ملا نورجہاں، 65 سالہ ملی جانی بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔ 35 سالہ شیخ شبینہ، 6 سالہ شیخ حنا کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر اسکول بس اور کار میں تصادم، 6 افراد ہلاک

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نے حادثہ کیا غم کا اظہار

دردناک سڑک حادثےکے بعد آندھرا پردیش  کے سی ایم وائی ایس جگن ریڈی نے  حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی ٰ کے دفتر سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی ٰ نے اس حادثے پرافسوس کا اظہارکیا اوراہلکاروں کو زخمیوں کی بہتر طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read