Bharat Express

قومی

 شاہ نے کہا کہ ہمیں ڈارک نیٹ پر چلنے والی ان سرگرمیوں کے پیٹرن کو سمجھنا ہوگا اور اس کے حل بھی تلاش کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مضبوط اور کارگر آپریشنل سسٹم‘‘ کی سمت میں ہمیں یکسوئی سے سوچنا ہوگا۔

ووٹنگ کے دوران کچھ ریاستوں نے مذہبی منافرت کی لعنت کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کا انتخاب کیا ہے۔ دنیا بھر کے اربوں عقیدہ رکھنے والے لوگوں کو ایک پیغام بھیجا گیا ہے کہ مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے ان کا عزم محض زبانی جمع خرچ ہے۔

مہوبا کے ہوم گارڈ ڈسٹرکٹ کمانڈنٹ منیش دوبے پر جیوتی موریہ کے ساتھ محبت کا الزام لگایا گیا ہے۔ اسے معطل کر دیا گیا ہے۔ منیش کے خلاف محکمانہ تحقیقات کے بعد کارروائی کی گئی ہے

دوپہر کے بعد صورتحال زیادہ خراب ہو گئی، جب 4 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں کے اجتماع میں بھگدڑ مچ گئی۔ کئی بزرگ شہری، خواتین، بچے اور دیگر زخمی ہو کر بے ہوش ہو گئے۔جس دوران تقریباً 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے لاٹھی چارج میں بی جے پی لیڈر کی موت کے بعد بہار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس کے بارے میں بی جے پی نتیش حکومت پر انتقامی کارروائی کرنے کا الزام لگا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس الزام پربہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے جمعرات کو کہا کہ کوئی بدلہ نہیں لیا گیا ہے۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے ملک کے حالات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اقلیتوں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو باقاعدگی سے ہراساں کیا جارہاہے۔ جبکہ خواتین کو خاص طور پر سخت چیلنجوں اور ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم میں دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔ فون کرنے والے نے  کہا کہ اگر سیما حیدر پاکستان واپس نہ آئیں تو ہندوستان تباہ ہو جائے گا۔ کال کرنے والے نے مزید دھمکی دی کہ وہ 26/11 جیسے دہشت گردانہ حملے کے لیے تیار ہے

این آئی اے نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی، تشدد اور تخریب کاری سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دینے میں مختلف تنظیموں کے ارکان اور ان کے مددگاروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے 21 جون 2022 از خود نوٹس لینے کے بعد مقدمہ درج کیا تھا۔

وزیر اعظم نریندرمودی کے دورہ فرانس سے قبل ڈی پی بی نے بحریہ کے لیے رافیل ایم لڑاکا طیاروں اور اسکارپین سیریز کی آبدوزوں کی خریداری کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے بحریہ کی طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ یا یوں کہہ لیں کہ ہندوستان کے دشمنوں کی اب خیر نہیں ہے۔

اپوزیشن اتحاد کی پہلی میٹنگ کا مثبت اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ پہلی میٹنگ میں 15 پارٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی اور اس کا مثبت نتیجہ یہ نکلا کہ آئندہ ہونے والی میٹنگ میں قریب دو درجن پارٹیوں کے سربراہان شرکت کرنے والے ہیں ۔