Bharat Express DD Free Dish

قومی

مولانا ارشد مدنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم ایسا کوئی قانون قبول نہیں کر سکتے جو شریعت کے خلاف ہو۔ مسلمان ہر چیز سے سمجھوتہ کر سکتا ہے، لیکن اپنے مذہب اور دین سے ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ یہ مسئلہ مسلمانوں کے وجود کا نہیں بلکہ ان کے آئینی اور مذہبی حقوق کا ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ تاجر ایم ڈی آر فیس کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈال سکتے۔ اس کے علاوہ گوگل پے، فون پے یا پے ٹی ایم جیسی ایپس بھی صارفین سے کسی اضافی ’پلیٹ فارم فیس‘ کی وصولی نہیں کرسکتیں۔

وائرل ویڈیو نے ایک بار پھر پولیس محکمہ میں نظم و ضبط اور وردی کے وقار سے متعلق سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ پولیس کی وردی ہر اہلکار کے لیے اس کے فرائض، ذمہ داری اور احترام کی علامت ہوتی ہے۔ ایسے میں عوامی مقام پر نشے کی حالت میں نظر آنے والے اس سپاہی کے رویے نے جالون پولیس محکمہ کو بھی سوالات کے گھیرے میں لا کھڑا کیا ہے۔

اس شلوک  کا مفہوم ہے کہ جس شخص کا ذہن تذبذب سے پاک، جو نظم و ضبط کا پابند، محنتی، بہادر، صابر اور علم رکھنے والا ہو، خوشحالی یعنی لکشمی اس کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتی۔ بالکل اسی طرح جیسے سورج کا ساتھ اس کی شعاعیں کبھی نہیں چھوڑتیں۔

وورا کا الزام ہے کہ 2011 میں ان کی معلومات کے بغیر مبینہ طور پر فرضی دستاویزات تیار کی گئیں اور زمین کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔ ان کے مطابق، ایک حصے کا مالک سویم بلڈرز اور دوسرے حصے کا مالک سیون الیون کنسٹرکشنز کو مالک بتایا گیا۔ سیون الیون کنسٹرکشنز کا تعلق بی جے پی رکن اسمبلی نریندر مہتا سے ہے ۔وورا کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 15 برس سے مختلف سرکاری محکموں کے سامنے اس معاملے کو اٹھاتے رہے ہیں۔

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔ اس دوران دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 1.8 ڈگری زیادہ رہا۔ وہیں کم سے کم درجہ حرارت 27.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17 ستمبر سے 7 اکتوبر تک خصوصی مہم، 20 دن میں 40 کلومیٹر کا سفر، نوجوانوں سے مکالمے اور صفائی مہم بھی ہوں گی۔

وزارت خارجہ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ سے ملاقات میں ایک دوسرے کے بنیادی خدشات کے تئیں حساسیت، باہمی احترام اور باہمی مفادات کو تعلقات کی بنیاد قرار دیا

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری مضبوط کرنے اور ٹیکنالوجی کو کسی بیرونی طاقت کے ہتھیار میں تبدیل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نئے کسٹمز معاہدے سے کلیئرنس میں تاخیر کم ہونے کی امید، اے ای او پروگرام اور ڈیجیٹل جانچ سے برآمد کنندگان کا وقت اور لاجسٹکس اخراجات دونوں بچیں گے