Bharat Express

قومی

کسانوں کے رہنما نریش ٹکیت نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مداخلت کی اور وہ فوراً ہریدوار پہنچے جہاں پہلوانوں کو سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ آپ کا میڈل پھینکا کسی بھی ناحیے سے مناسب نہیں ہے ۔ نریش ٹکیت نے کافی دیر تک پہلوانوں کو سمجھایا اور اخیر کار گنگا میں میڈل بہانے کے فیصلے کو واپس لینے پر قائل کرلیا ۔

دہلی کے جنتر منترپر گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے دھرنا دے رہے پہلوانوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے، لیکن یہ معاملہ ابھی ختم ہوتا ہوا نہیں نظر آرہا ہے۔ اب پہلوانوں نے ہری دوار میں اپنے میڈل گنگا ندی میں پھینکنے کے بعد انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

حکام نے کہا کہ ریاست میں فسادات سے متاثر علاقوں میں وقف ٹیلی فون لائن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا استعمال افواہ پھیلانے والوں کےخلاف کیا جائے گا۔

ہندوستان کی پہلی سربراہی کے تحت، ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کا 22 واں سربراہی اجلاس 4 جولائی 2023 کو ورچوئل فارمیٹ میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ ہندوستان نے 16 ستمبر 2022 کو سمرقند سمٹ میں ایس سی او کی گردشی صدارت سنبھالی۔

گو فرسٹ ایئر لائنز نے اپنے تمام طے شدہ فلائٹ آپریشن کو 4 جون تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گوفرسٹ نے اعلان کیا ہے کہ مسافروں کو مکمل رقم واپس  کی جائے گی ۔ قبل ازیں فلائٹ آپریشن 30 مئی تک منسوخ کر دیے گئے تھے۔ ایئر لائن آپریٹر نے حال ہی میں رضاکارانہ دیوالیہ پن کی درخواست دائر کی تھی

بھارت نے خلائی شعبے میں نہ صرف یہ کہ حوصلہ افزاترقی کی ہے بلکہ انتہائی قلیل مدت میں تکنیکی مہارت حاصل کرکے ایک نئی مثال بھی قائم کی ہے جس کی آج پوری دنیا معترف ہے۔مودی حکومت نے گزشتہ 9برسوں میں خلا کے شعبے کوکافی اہمیت و اولیت دی ہے اور اسی تعلق سے خاص حصولیابیوں کا یہاں تذکرہ کیا جا رہا ہے۔

راجیہ سبھا کا رکن پارلیمنٹ ونائک راؤت نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر کی شندے حکومت جلد ہی گرنے والی ہے کیونکہ شندے کے 22 اراکین اسمبلی اور 9 اراکین پارلیمنٹ ان سے ناراض چل رہے ہیں اور ادھو کیمپ میں واپسی کرسکتے ہیں۔

بھارت میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی نے کہا کہ  امریکہ  کی عدالت نے مینڈیٹ دیا ہے کہ 26/11 ممبئی حملے کا حملہ آور طہور رانا کی حوالگی ہونی چاہئے،یہ ایک طرح کا تعاون ہے جہاں دونوں ممالک دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں ، اور ہم اس سے باز نہیں آئیں گے۔

Opposition Meeting: لوک سبھا الیکشن 2024 کے پیش نظربی جے پی مخالف پارٹیوں کے ساتھ جے ڈی یو ایک میٹنگ کرنے والی ہے۔ اس میٹنگ سے متعلق نتیش حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے لمبی بات چیت کی ہے۔

بھاردواج نے منگل کو ٹویٹ کیا، "شہباد ڈیری میں لڑکی کا وحشیانہ قتل، لوگ مدد کیوں نہیں کرتے؟" دہلی کے لوگوں کا امن و امان کے نظام سے اعتماد اٹھ گیا ہے