Manipur Violence Update: پارلیمنٹ میں منی پور سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر اپوزیشن اٹل، پیر کو مظاہرہ.. حکمت عملی پر غور کرنے کے لیے میٹنگ
جمعرات اور جمعہ کو بھی منی پور کے معاملے پر ہنگامہ آرائی سے پارلیمنٹ کی کارروائی متاثر ہوئی۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ منی پور کی صورتحال پر قاعدہ 267 کے تحت لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بحث کی جائے۔ تاہم حکومت رول 176 کے تحت بحث کرنا چاہتی ہے۔
Manipur Violence Update: منی پور ویڈیو کیس میں 6 گرفتار، فوج کی تعیناتی بڑھی
اپوزیشن پارٹیاں بھی اس معاملے کو لے کر مرکزی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہیں اور منی پور کے سی ایم این بیرن سنگھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
Union Home Minister and Minister of Cooperation: وزیر داخلہ امت شاہ نے نئی دہلی کے مہیپال پور میں سی آئی ایس ایف کمپلیکس میں ایوی ایشن سیکیورٹی کنٹرول سینٹر کا کیا افتتاح
ہوا بازی کا شعبہ بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ متحرک، عوامی طور پر نظر آنے والا اور انتہائی حساس شعبہ ہے۔ ہوا بازی کے شعبے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے سی آئی ایس ایف نے ایک موثر حفاظتی نظام قائم کیا ہے۔
Hizbul Mujahideen Terror Case: حزب المجاہدین کے دہشت گرد کے گھر پر این آئی اے کا چھاپہ
این آئی اے نے ریاض احمد کے بارے میں معلومات دینے والے کو تین لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایجنسی نے چھاپے کے دوران ایک موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ کیس اے ٹی ایس لکھنؤ نے 12 ستمبر 2018 کو درج کیا تھا۔
Manipur Violence: اکھلیش یادو نے بی جے پی-آر ایس ایس کو منی پور تشدد کا ذمہ دار ٹہرایا، کہا شرم سے جھک جاتا ہے سر
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش نے منی پور کے واقعہ کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ منی پور کا واقعہ نفرت پھیلانے کی سیاست اور بات کرکے حکمرانی کی پالیسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی ووٹ کی سیاست کی وجہ سے ایسا واقعہ منی پور میں پیش آیا جہاں خواتین کے استھ اس طرح کا برتاؤ کیا گیا۔
Manipur Violence: آر ایس ایس کے ایجنڈے نے منی پور کو فساد زون بنا دیا،کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین کا بی جے پی پر نشانہ
کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین نے ترواننت پورم میں کہا کہ فسادات کی آڑ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عیسائیوں پر حملہ ہے۔ عیسائی قبائلی گروہوں کے گرجا گھروں پر منظم طریقے سے حملے کیے گئے اور انہیں تباہ کیا گیا۔ سنگھ پریوار نے سیاسی فائدے کے لیے منی پور کو فسادات کے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے
Brijbhushan Sharan Singh: بی جے پی کسی ایک فرد سے نہیں چلتی ہے،ورون گاندھی سے متعلق برج بھوشن شرن سنگھ کیوں کہی یہ بات؟
منی پورواقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے، ایے ناساز گار حالات ہونے کے باوجود وزیر داخلہ امت شاہ تین سے چار دنوں تک وہاں رہے، تاہم واقعہ میں لاپرواہی برتی گئی، یہ واقعہ افسوس ناک ہے
Hariprasad’s attack on Siddaramaiah: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ پر کانگریس لیڈر ہری پرساد کے طنز سے پارٹی کے اندر پیدا ہوئی بے چینی کی صورتحال
مئی میں کابینہ کی تشکیل کے دوران، یہ خبریں آئی تھیں کہ ہری پرساد وزارتی عہدوں کی دوڑ میں اس وقت ہار گئے جب چیف منسٹر نے ان کی شمولیت کی سخت مخالفت کی۔
NDA will not accept Chirag’s claim: Paras: حاجی پور سے لڑوں گا لوک سبھا الیکشن، این ڈی اے نہیں مانے گی چراغ کا دعوی: پارس
پارس نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا کہ چراغ کے ساتھ جاری تعطل کو ختم کرنے کے لیے راجیہ سبھا کے راستے پارلیمنٹ جا سکتے ہیں یا پھر گورنر بن سکتے ہیں۔
Asian Games 2023: دہلی ہائی کورٹ نے ایشین گیمس کے لئے پہلوانوں کو ملی چھوٹ کے خلاف دائر عرضی خارج کردی
پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی نے ایشیائی کھیلوں کے لئے راست طور پر داخلہ دے دیا تھا۔ دونوں پہلوان جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ میں شامل رہے تھے۔