BKU Tiranga March: کسانوں کے مسا ئل کو لے کر آج سڑکوں پر اترے گی بھارتیہ کسان یونین، نکالے گی ٹریکٹر ترنگا مارچ
بھکیو آج یوپی کے تمام اضلاع میں ٹریکٹروں پر ترنگا مارچ نکالے گا، اس کے لیے تمام کسانوں کو ٹریکٹر کے ساتھ ضلع ہیڈ کوارٹر پہنچنے کو کہا گیا ہے۔ ان تمام ٹریکٹروں پر ترنگے ہوں گے۔ جس کے کسانوں سے متعلق تمام مسائل کا میمورنڈم کلکٹریٹ کو پیش کیا جائے گا
Flying Kiss Controversy: ”کس کرنا ہوگا تو لڑکیوں کو کریں گے، 50سال کی بوڑھی…“ فلائنگ کس تنازعہ پر کانگریس ایم ایل اے کا بیان
نیتو سنگھ نے کہا- ”جو خاتون دوست اسمرتی ایرانی کی سہیلی تھی، اس کے شوہر کو ہی اسمرتی ایرانی لے کربھاگ گئیں۔ پھر شادی کی۔ یہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ ایسی خاتون ہمارے راہل جی پر تنقید کرتی ہے۔ ایسی خاتون کو تو خود ہی شرم آنی چاہئے۔“
Parliament Monsoon Session: منی پور پر وزیر اعظم کے بیان پر کپل سبل نے دیا جواب، جانیں کیا کہا؟
کپل سبل نے وزیر اعطم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے جمعہ کی صبح اپنے ٹویٹ میں لکھا - پی ایم مودی کہتے ہیں کہ اپوزیشن منی پور میں تین ماہ سے جاری تشدد پر سیاست کر رہی ہے۔ یہ کافی نہیں ہے، لیکن یاد رکھیں، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے منی پور میں خواتین کے خلاف تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا
PM Modi Parliament Speech: کیا ہوا تھا 2002 میں یہ سب جانتے ہیں، وزیر اعظم کی تاریخ سے ہر کوئی واقف ہے ،سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا بیان
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے کہا کہ وزیر اعظم نے منی پور پر کچھ نہیں کہا۔ پی ایم مودی کی تاریخ سب کو معلوم ہے۔ 2002 میں گجرات میں کیا ہوا،ہر کوئی اس سے واقف ہے ۔ وزیراعظم کو انسانیت اور اس کے فلاح و بہبود سے متعلق امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے
Madhya pradesh: وزیر اعظم نریندر مودی رویداس کے مندر اور مجسمہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیر اعلی شیوراج چوہان نے کہا ،سنت شرومنی سماجی ہم آہنگی مثال تھے
وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے جلسہ گاہ کے اسٹیج، ہیلی پیڈ، گنبد کا معائنہ کیا اور عہدیداروں سے دیگر سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سنت رویداس مہاراج نے ہندوستانی ثقافت اور ہم آہنگی کے لیے بے مثال کام کیا ہے۔
MNF MP Mike Off in Rajya Sabha: منی پور معاملے پر این ڈی اے کے اتحادی ایم پی نے اٹھائے سوال، بند کردیا گیا مائیک
این ڈی اے کے اتحادی این این ایف کے رکن پارلیمنٹ وینللونا کا راجیہ سبھا میں مائیک بند کردیا گیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے اس سے پہلے جمعرات کی صبح ہی کہا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر مودی حکومت کے خلاف ووٹ کریں گے۔
سماجی انقلاب ہے لاڈلی بہنا یوجنا، اسکیم کی رقم ماہانہ3ہزار روپئے ہوگی: شیو راج سنگھ چوہان کا اعلان
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ لاڈلی بہنا یوجنا ایک سماجی انقلاب ہے۔ اسکیم میں ہرماہ ایک ہزار روپئے دیئے جا رہے ہیں، یہ صرف پیسہ نہیں ہے، یہ بہنوں اوربیٹیوں کی عزت ہے۔ یہ اسکیم بہنوں اوربیٹیوں کے خود اعتمادی، خاندان میں ان کی اہمیت اورمعاشرے میں ان کی …
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا- عدالت مجرموں کو سزا دیتی ہے اور میں بلڈوزر چلاتا ہوں
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے لئے لاڈلی لکشمی یوجنا چلا رہی ہے۔ بہنوں کو مالی طور پرمضبوط کرنے کے لئے لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت 1000 روپئے دیئے جا رہے ہیں۔
Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد احاطہ میں پوجا کرنے کی اجازت مانگنے والی عرضی پر آج سول جج کی عدالت میں ہوگی سماعت، یہ ہے پورا معاملہ
گیان واپی مسجد احاطے میں پوجا کرنے سے متعلق مطالبہ کو لے کرسول جج (سینئرڈویژن) کی طرف سے مسلم اورہندو فریق دونوں کی طرف سے عام لوگوں کو بھی اس میں فریق بننے کا موقع دیا گیا ہے۔
Asaduddin Owaisi on PM Modi Speech: ’ہم مغل اعظم فلم دیکھ رہے ہیں کیا…‘ وزیراعظم مودی کے خطاب پر بولے اسدالدین اویسی
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران دیئے گئے وزیراعظم مودی کے خطاب کو بورنگ بتایا اور کہا کہ انہیں لگا تھا کہ وہ منی پور تشدد کی مذمت کریں گے۔