Bharat Express

قومی

آشوتوش شیکھر نے بتایا کہ انکاؤنٹر کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے دو سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت سوشانت کمار اور منا کے طور پر ہوئی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ  اب وقت آگیا ہے کہ ملک دشمن، جمہوریت دشمن طاقتوں کے خلاف اقدامات کئے جائے چونکہ آزادی  پریس کے نام پر  تیار کردہ یہ خاص ایجنڈا ملک مخالف ہے جس سے ہر کسی کو اتفاق ہے۔ ایسے میں نیوز کلک اور اس پورے کھیل میں ملوث تمام پیادوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

ڈمری اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے 240 عمارتوں میں کل 373 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ڈمری میں 199، نوادیہ میں 129 اور چندر پورہ میں 45 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ان پولنگ سٹیشنز میں 199 حساس اور 83 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز ہیں جبکہ دیگر 91 جنرل پولنگ سٹیشنز ہیں۔

سابق چیف پارلیمانی سکریٹری اور وزیر زراعت چودھری چندر کمار کے بیٹے نیرج بھارتی نے کہا تھا کہ چندر کمار دوسرے ایم ایل اے کو مشورہ دینے کے بجائے اپنے علاقے پر توجہ دیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اقتدار کی تبدیلی کے بعد بھی پرانے عہدیداروں کے ساتھ کام کیوں جاری ہے

وینوگوپال نے کہا، 'میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ راجستھان میں ہم یقینی طور پر ایک بار پھر جیتنے جا رہے ہیں۔' راجستھان میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

مانسون اجلاس  میں کل 17 نشستیں ہوئیں ۔اس دوران لوک سبھا میں کل 20 بل پیش کئے گئے ، جبکہ راجیہ سبھا میں 5 بل پیش کئے گئے ۔اور 22 بل لوک سبھا میں منظور ہوئے ،جبکہ راجیہ سبھا میں 25 بل راجیہ سبھا میں منظور ہوا۔23 بل ایسے رہے جو دونوں ایوان سے منظور ہوئے۔

کچاتھیو ایک جزیرہ ہے جو رامیشورم اور سری لنکا کے درمیان واقع ہے جسے دونوں ممالک کے ماہی گیر اپنی روزی روٹی کے لیے استعمال کرتے تھے۔ یہ علاقہ سری لنکا کو 1974 میں ’انڈو سری لنکا میری ٹائم معاہدے‘ کے تحت دیا گیا تھا

مہاراشٹر کے سابق وزیراور این سی پی رہنما نواب ملک کو قریب ڈیڑھ سال بعد راحت کی خبر سننے کو ملی ہے۔ دراصل جمعہ (11 اگست) کو سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو بڑی راحت دے دی ہے۔

کمار نے موجودہ بی جے پی قیادت پر "دوسری ترجیحات" رکھنے کا الزام لگایا اور بہار کو خصوصی درجہ دینے سے انکار اور ریاستی حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی اسکیموں کا کریڈٹ لینے کی مبینہ کوششوں کی شکایت کی۔

لال قلعہ پر حفاظتی انتظامات کے  پیش نظر راستے پر دہلی پولیس کے 10,000 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے جائیں گے، 1000 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، تاکہ آنے جانے والے تمام لوگوں اور مشکوک لوگوں پر نظر رکھی جائے گی