ہماچل پردیش کے وزیر زراعت اپنے فرزند سے ناراض
ہماچل پردیش میں کانگریس حکومت جاری ہلچل تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ریاست کے وزیر زراعت چودھری چندر کمار اپنے ہی فرزند سے پریشان ہیں،چو دھری چندر کمار نے گزشتہ روز اپنے بیٹے نیرج کی جانب سے کئے گئے تبصرہ پر کہا کہ وزیر اعلی کا کوئی خاص رکن اسمبلی نہیں ہوتا ہے۔ تمام اراکین اسمبلی ہی وزیر اعلی کے خاص ہوتے ہیں۔ انتظامیہ کو تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے اورحکومت ترجیحات کی بنیاد پر اپنے امور کو انجام دیتی ہے۔ رکن اسمبلی چندر کمار اپنے فرزند سے پریشان نظر آئے، انہوں نے کہا کہ آپ تمام لوگ اس سے بخوبی واقف ہیں، میں اس معاملہ پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، چودھری چندر کمار نے کہاکہ جب باپ کا جوتا بیٹے کو فِٹ آجائے تو اسے نصیحت نہیں کی جاتی ہے۔
جانئے کیا ہے پورا معاملہ
بتا دیں کہ جمعرات کو سابق چیف پارلیمانی سکریٹری اور وزیر زراعت چودھری چندر کمار کے بیٹے نیرج بھارتی نے کہا تھا کہ چندر کمار دوسرے ایم ایل اے کو مشورہ دینے کے بجائے اپنے علاقے پر توجہ دیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اقتدار کی تبدیلی کے بعد بھی پرانے عہدیداروں کے ساتھ کام کیوں جاری ہے؟ چندر کمار کے بیٹے نیرج بھارتی نے سوال اٹھایا تھا کہ آج کی کانگریس حکومت میں صرف بی جے پی لیڈر ہی کام کر رہے ہیں اور کانگریس کارکنوں کا کوئی سوال نہیں ہے۔ نیرج بھارتی نے یہ تبصرہ ایم ایل اے راجندر رانا اور سدھیر شرما کے گیتا گیان کے بعد چندر کمار کے بیان پر کیا۔
وزیر کے عہدہ کے لئے کرنا پڑتا ہے انتظار
اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش میں کابینہ کی توسیع کے بارے میں وزیر زراعت چودھری چندر کمار نے کہا کہ ایم ایل اے کو وزیر کے عہدے کا انتظار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں وزیر نہیں بلکہ ایم ایل اے کے طور پر بھیجا ہے۔ چودھری چندر کمار نے کہا کہ ہماچل پردیش کابینہ میں تمام ذاتوں کو جگہ دی گئی ہے۔ کابینہ میں کسی قسم کا توازن نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی ایسی کابینہ تھیں، جہاں او بی سی لیڈروں کو جگہ نہیں دی گئی۔ انہوں کہا کہ لیڈران سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی نیرج بھارتی کو ویربھدر حکومت میں وزیر نہیں بنایا گیا تھا۔ کیا تب نیرج بھارتی نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا تھا؟ وزیر زراعت چودھری چندر کمار نے حال ہی میں ایم ایل اے راجندر رانا اور سدھیر شرما کے ریمارکس کا جواب دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔