Bharat Express

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا- عدالت مجرموں کو سزا دیتی ہے اور میں بلڈوزر چلاتا ہوں

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے لئے لاڈلی لکشمی یوجنا چلا رہی ہے۔ بہنوں کو مالی طور پرمضبوط کرنے کے لئے لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت 1000 روپئے دیئے جا رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان۔ (فائل فوٹو)

مدھیہ پردیش کی سرزمین پر مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے، جو بھی شخص جرائم میں ملوث پایا جاتا ہے، عدالت اسے سزا تو دیتی ہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ماما  بھی سود سمیت کارروائی کرتا ہے اور بلڈوزر چلوا دیتے ہیں۔ یہ باتیں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز انوپ پور میں منعقدہ ‘مہیلا سمیلن’ کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بہن، بیٹی اور ماں کی عزت سب سے اوپرہے۔ ہماری حکومت نے مجرموں کو پھانسی دینے کا قانون بنایا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے لیے لاڈلی لکشمی یوجنا چلا رہی ہے۔ بہنوں کو مالی طور پرمضبوط کرنے کے لئے لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت 1000 روپئے دیئے جا رہے ہیں۔ خواتین کے خلاف اگرکوئی جرم ہوتا ہے تو حکومت نے سخت قانون بنایا ہے، جس کے تحت بدکرداروں کو سزائے موت دی جا رہی ہے۔ مجرمین کے حوصلے کو توڑنے کے لئے، غیرقانونی تجاوزات پر ماما شیوراج بلڈوزر چلوا دیتا ہے۔

شیوراج سنگھ چوہان کی جندرشن یاترا
سمیلن سے پہلے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے انوپ پورمیں جن درشن یاترا بھی کی۔ وکاس پروکے دوران وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے انوپ پورضلع کو ہزاروں کروڑروپئے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ بھی دیا۔ کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھا۔
ان ترقیاتی کاموں کا تحفہ
شیوراج سنگھ چوہان نے امرکنٹک تھرمل پاوراسٹیشن چاچئی کے 660 میگاواٹ کے نئے پاوریونٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس کی تخمینہ لاگت 5600 کروڑ روپئے ہے۔ وزیراعلیٰ نے سنگ بنیاد رکھا اور300 کروڑروپئے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے 5.50 کروڑ روپئے کی لاگت سے بنائے گئے ٹپن ندی پرہائی لیول پُل کا بھی افتتاح کیا۔

 بھارت ایکسپریس۔