Bharat Express DD Free Dish

قومی

243 نشستوں کی گنتی صبح 8 بجے سخت سکیورٹی میں شروع ہوئی، جس میں پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی گئی جبکہ ای وی ایم کی گنتی 8:30 بجے شروع ہوئی۔

بہار کے 2025 اسمبلی انتخابات نے تاریخی معیار قائم کیا، تمام 243 حلقوں میں کسی بھی قسم کے تشدد یا دوبارہ پولنگ کی اطلاع نہیں ملی۔

دہلی میں ہوئے دھماکے کی جانچ میں پلوامہ کے باشندہ ڈاکٹرعمرمحمد کا نام سامنے آیا تھا، جس پرجیش محمد کے ساتھ مل کرسازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ دھماکے میں 13 لوگوں کی جان گئی تھی، جس میں عمرخود بھی مارا گیا۔ جانچ ایجنسیوں نے اس سازش کا  انکشاف کرتے ہوئے ڈاکٹرعمر کا گھرمنہدم کردیا ہے۔

وزیراعظم مودی اور سیاسی قیادت کا نہرو کو خراج، ملک بھر میں یوم اطفال کی تقریبات نہرو کی سالگرہ اور یوم اطفال کے موقع پر مختلف رہنماؤں کا پیغام—جدید ہندوستان کے معمار کو یاد کیا گیا۔

اڈانی سیمنٹ FY26 سے TNFD سے منسلک سفارشات کو باضابطہ طور پر اپنائے گا، جس سے ماحولیاتی کارکردگی میں اپنی شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ ہوگا۔

پٹنہ (بہار): بہار اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) آدھی سے زیادہ سیٹوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔ صبح 9:15 بجے تک این ڈی اے 130 نشستوں پر آگے تھا، جبکہ مہاگٹھ‌ بندھن 65 حلقوں میں برتری حاصل کر سکا، جو مجموعی طور پر 27 فیصد ووٹ کنورژن …

گنتی سے قبل این ڈی اے پرجوش، ایگزٹ پولز نے نتیش حکومت کی واپسی کا اشارہ دیا تھا، جے ڈی یو حکومت بنانے کے لیے پوری طرح پرامید ہے اور یہ دعویٰ کررہی ہے کہ ’’ بس کچھ گھنٹوں کا انتظار، پھر سے آرہی ہے سوساشن کی سرکار‘‘۔

بی جے پی نے ریاست میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ترن تارن ضلع صدر ہرجیت سنگھ سندھو کو میدان میں اتارا ہے۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی کے وزیر منجندر سنگھ سرسا، اور مرکزی وزیر روونیت سنگھ بٹو سمیت سینئر لیڈروں نے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

تیجسوی یادو نے جمعرات کے روز ایجنٹوں کی تعیناتی، انتظامی رابطے اور انتخابی شفافیت پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ اس بار 2020 جیسی گڑبڑی نہیں ہوگی۔

نتیش کمار کے لیے یہ انتخاب اپنی سیٹ برقرار رکھنے کی لڑائی ہے، جب کہ تیجسوی یادو کے لیے یہ خود کو ایک بڑے متبادل کے طور پر قائم کرنے کا موقع ہے۔ ایگزٹ پولس نے این ڈی اے کو برتری میں دکھایا ہے، لیکن اپوزیشن نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ عظیم  اتحاد بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔