Bharat Express DD Free Dish

قومی

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے شاندار اور فیصلہ کن نتائج کے بعد ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی اور جشن کا ماحول ہے۔ بی جے پی اور این ڈی اے کے حامیوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ اسی کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے مسلسل مبارکباد پیش کر کے اس جیت کو تاریخی قرار دیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ریلائنس اے ڈی اے جی گروپ کے چیئرمین انل امبانی کو بینک فراڈ سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ کے لیے پیر کے دن دہلی واقع ای ڈی ہیڈکوارٹر میں حاضر ہونے کا نیا سمن جاری کیا ہے۔ یہ اطلاع ایجنسی سے وابستہ ذرائع نے دی۔

کانگریس کے ترجمان اَتُل لونڈھے نے دعویٰ کیا کہ بہار میں این ڈی اے تیزی سے بھاری اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے، لیکن مجھے یہ کہنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے کہ وہاں این ڈی اے کے حق میں بھاری اکثریت کی کوئی صورتحال نہیں تھی۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ میں این ڈی اے کے ہر کارکن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے انتھک محنت کی۔ انہوں نے عوام کے درمیان جا کر ہمارے ترقی کے ایجنڈے کو پیش کیا اور اپوزیشن کے ہر جھوٹ کا مضبوطی سے جواب دیا۔ میں ان کی دل سے تعریف کرتا ہوں۔

بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ابتدائی رجحانات سے معلوم ہوتا ہے کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) تقریباً 200 نشستوں پر آگے ہے، جو کہ 122 کے اکثریتی عدد سے کافی زیادہ ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شاندار اور تاریخی جیت کے بعد اب اس کی سیاسی گونج مہاراشٹر میں بھی سنائی دے رہی ہے۔ شری سدھی ونایک مندر ٹرسٹ کے خزانچی اور ممبئی بی جے پی کے نو منتخب جنرل سکریٹری آچاریہ پون ترپاٹھی نے کہا ہے کہ بہار کی عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت، ان کی ترقی کی پالیسی اور بہتر حکمرانی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہ جیت مثبت سیاست کی جیت ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی تاریخی اور شاندار کامیابی کے بعد مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ریاست کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ بینک کی سیاست کے تحت دراندازوں کو بچانے والوں کو عوام نے کرارا جواب دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں اس کامیابی کو بہار کے باشعور ووٹروں کا فیصلہ اور ترقی و امن کی جیت قرار دیا۔

وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ساتھ این ڈی اے کے تمام لیڈران اور کارکنوں کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اپنی محنت سے اس نتیجے کو حقیقت بنانے والے بوتھ سے لے کر ریاستی سطح تک کے بہار بی جے پی کے تمام کارکنوں کا احترام کرتا ہوں۔

اگر برتری برقرار رہتی ہے، تو جمعے کے نتائج بہار کے انتخابی تاریخ میں بی جے پی کی اب تک کی سب سے فیصلہ کن کارکردگی کو نشان زد کر سکتے ہیں، جو این ڈی اے کے اندر سیاسی مساوات کو نئی شکل دے گا اور ریاست میں ایک نئے سیاسی باب کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی 15 نومبر بروز ہفتہ اپنے گجرات دورے کے دوران سورت میں زیر تعمیر بُلیٹ ٹرین اسٹیشن کا معائنہ کریں گے اور ممبئی۔احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔