Bharat Express DD Free Dish

جموں وکشمیر: پولیس نے دہشت گرد ڈاکٹرعمرکا گھرکیا منہدم، دہلی دھماکہ کے بعد بڑی کارروائی

دہلی میں ہوئے دھماکے کی جانچ میں پلوامہ کے باشندہ ڈاکٹرعمرمحمد کا نام سامنے آیا تھا، جس پرجیش محمد کے ساتھ مل کرسازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ دھماکے میں 13 لوگوں کی جان گئی تھی، جس میں عمرخود بھی مارا گیا۔ جانچ ایجنسیوں نے اس سازش کا  انکشاف کرتے ہوئے ڈاکٹرعمر کا گھرمنہدم کردیا ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں پیرکی شام تقریباً 7 بجے ایک دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کل 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس پورے معاملے کی تفتیش کے بعد جانچ ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر کا رہنے والا ڈاکٹرعمراس واقعہ میں ملوث تھا۔ وہ خود بھی دھماکے میں مارا گیا۔ تفتیشی ایجنسیوں نے اندازہ لگایا ہے کہ وہ کافی عرصے سے حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ دھماکے کے بعد تفتیشی اداروں نے دہشت گرد عمرکے گھرکومسمارکرنے سمیت متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

لال قلعہ میٹرواسٹیشن کے قریب دھماکے کے بعد تحقیقاتی اداروں نے ملک بھرمیں چھاپے مارے۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد ڈاکٹرعمرنے پورا دھماکہ کیا تھا اوراس کا گروپ گزشتہ دو سال سے دھماکے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ پولیس نے عمرکے بھائی اوروالدہ دونوں کوبھی حراست میں بھی لیا تھا۔ ڈاکٹرعمرکی ماں نے پولیس پوچھ گچھ کے دوران بتایا تھا کہ ان کو پتہ تھا کہ ان کا بیٹا شدت پسند بن چکا ہے۔ ان کی کئی کئی دنوں تک اس سے بات نہیں ہوتی تھی۔ دھماکے سے پہلے بھی عمرنے اہل خانہ کوکال نہ کرنے کے لئے کہا تھا۔ حالانکہ فیملی کی طرف سے عمرکی ان سرگرمیوں کی پولیس کو جانکاری پہلے نہیں دی گئی تھی۔

پلوامہ کا رہنے والا تھا ڈاکٹرعمر

دہلی دھماکے میں پلوامہ کے رہنے والے عمرمحمد کا نام سامنے آیا تھا۔ جانچ میں یہ بھی پایا گیا کہ اس دھماکے میں اس کی بھی موت ہوچکی ہے۔ عمرمحمد پیشے سے ایک ڈاکٹر تھا۔ عمرجیش محمد کے اس ماڈیول سے جڑا تھا، دھماکے سے پہلے ہی پولیس کی طرف سے عمرکی گینگ کے کئی اراکین کوگرفتارکیا گیا تھا۔ ان کے پاس سے 2900 کلو دھماکہ خیزاشیاء برآمد ہوئے تھے۔

پولیس فی الحال عمرکے سبھی ساتھیوں سے پوچھ گچھ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آخران کا کتنا بڑا منصوبہ تھا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی پتہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ لوگ کہاں کہاں دھماکہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

-بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read