243 اسمبلی حلقوں کی گنتی سے پہلے ہی جنتا دل (یونائیٹڈ) نے اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس کچھ گھنٹے اور انتظار کریں۔ تصویر صاف ہونے والی ہے۔ ہم حکومت بنانے سے کچھ ہی دور ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جے ڈی یو نے لکھا: ’’ بس کچھ گھنٹوں کا انتظار، پھر سے آرہی ہے سوساشن کی سرکار‘‘۔ ایگزٹ پولز بھی نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی واپسی کا عندیہ دے رہے ہیں، جس سے این ڈی اے کیمپ میں جوش و توقع کی لہر ہے۔
बस कुछ घंटों का इंतज़ार, फिर से आ रही है सुशासन की सरकार।#Bihar #NitishKumar #JDU #JanataDalUnited#25Se30FirSeNitish pic.twitter.com/KJJ3PEKVnY
— Janata Dal (United) (@Jduonline) November 14, 2025
این ڈی اے لیڈروں کے بیانات
بہار کے وزیر ہری سہنی نے کہا: ’’آج کے نتائج این ڈی اے کی اچھے طرزِ حکمرانی کی ثبوت ہوں گے… نتائج ہمارے حق میں آئیں گے اور ہمیں توقع سے زیادہ نشستیں ملیں گی۔‘‘ بی جے پی امیدوار اور بہار کے وزیر نتن نابن نے کہا: ’’ہم پُراعتماد ہیں کہ اس بار این ڈی اے کی نشستیں 2010 کے الیکشن کے قریب ہوں گی۔ این ڈی اے حکومت بنا رہی ہے… ہمیں 200 سے زیادہ نشستیں ملیں گی۔ آر جے ڈی اب تک ’جنگل راج‘ کی ذہنیت سے باہر نہیں آئی۔ آر جے ڈی جنگل راج کی علامت ہے۔‘‘
بہار فیصلہ کن مرحلے میں داخل — گنتی شروع
بہار سمیت چھ ریاستوں اور جموں و کشمیر کی آٹھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے ساتھ آج صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ بہار میں پولنگ دو مرحلوں میں 6 نومبر اور 11 نومبر کو ہوئی تھی۔ 243 اسمبلی نشستوں کے نتائج آج شام تک واضح ہو جائیں گے۔ یہ ملک میں گزشتہ دو دہائیوں کا پہلا اسمبلی الیکشن ہے جو اسپیشل اِنٹینسو ریویژن (SIR) کے تحت نظرثانی شدہ ووٹر لسٹ پر منعقد ہوا۔ ایگزٹ پولز کے مطابق ریاست میں این ڈی اے ایک بار پھر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
پچھلے انتخابات کی جھلکیاں
2010 میں نتیش–بی جے پی اتحاد نے 243 میں سے 203 نشستیں جیتی تھیں۔ جس میں جے ڈی یو نے 115 اور بی جے پی نے 91 سیٹیں جیتی تھیں۔ 2015 میں جے ڈی یو نے کانگریس اور آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد کر کے دوبارہ اقتدار حاصل کیا تھا۔ پرشانت کشور کی نئی سیاسی جماعت جن سوراج پہلی بار اسمبلی میدان میں اتری ہے، لیکن ایگزٹ پولز کے مطابق اسے 0–5 نشستوں تک محدود رہنے کا امکان ہے۔
People’s Pulse کے تخمینے:
این ڈی اے: 133–159
مہاگٹھ بندھن: 75–101
جن سوراج: 0–5
دیگر: 2–8
پہلے مرحلے کی پولنگ 6 نومبر کو اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوا تھا۔ آج 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہےاور نتیجہ آج شام تک سامنے آ جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


