Bharat Express DD Free Dish

قومی

روسی صدر ولادیمیر پوتن 4-5 دسمبر کو وزیر اعظم مودی کی دعوت پر بھارت آئیں گے۔ اس دورے میں تیل کی خریداری، دفاعی تعاون اور تجارت جیسے اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو اور اسٹریٹجک معاہدوں کی امید ہے۔

اتر پردیش فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کوڈین والی کف سیرپ اور منشیات کی فہرست میں شامل دواؤں کے ذخیرہ اور غیر قانونی فروخت کے معاملے میں وارانسی، سلطانپور، بھدوہی اور پریاگ راج کی 19 میڈیسن فرموں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

کربلا جور باغ نئی دہلی میں ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے مولانا کلب جواد سے قریب 30 منٹ ملاقات کی، جس میں اتر پردیش کی موجودہ سیاست اور بطور خاص 2027 میں ہونے والے اسمبلی کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔

دہلی کے لال قلعہ کے قریب 10 نومبر کو ہونے والے تباہ کن خودکش کار بم دھماکے کی تحقیقات میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے گرفتار ملزمین میں سے ایک ڈاکٹر شاہین سعید کو اہم پوچھ گچھ کے لیے ہریانہ کے فرید آباد منتقل کر دیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے حال ہی میں بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والی ہندوستان کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹیم کی چیمپئن خواتین کھلاڑیوں نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے یادگار اور جذباتی تجربات شیئر کیے۔ وزیراعظم مودی نے ٹیم کی میزبانی کرتے ہوئے اسے ’’ملک کے لیے فخر کا لمحہ‘‘ قرار دیا اور کھلاڑیوں کے حوصلے، محنت اور کامیابی کی دل کھول کر تعریف کی۔

ایف ایس ٹی سی 11 ایڈوانسڈ فل فلائٹ سمیولیٹر اور 17 ٹریننگ ایئرکرافٹ چلاتا ہے، جو کمرشل پائلٹ لائسنس سے لے کر ٹائپ ریٹنگ، بار بار ہونے والی ٹریننگ اور خصوصی مہارت کے کورسز تک، پوری پائلٹ ٹریننگ دیتا ہے۔

سابق چیف جسٹس بی آر گَوائی نے یومِ آئین کے موقع پر کہا کہ بھارت کا آئین ایک زندہ اور ترقی پسند دستاویز ہے، جس نے 76 سالوں میں جمہوریت، برابری اور انصاف کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ اور عدلیہ کے تاریخی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور اتر پردیش کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ کھیل کی روح ہی حقیقی معنوں میں بھارت کی اصل طاقت اور جان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے بچوں اور نوجوانوں میں کھیلوں کے تئیں نئی بیداری پیدا کی ہے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام بعد میں چھتیس گڑھ کی راجدھانی پہنچیں گے اور ہفتہ اور اتوار کو طے شدہ اختتامی مباحثوں میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر رائے پور اور نوا رائے پور میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کے قافلے کے لیے این ایس جی، ایس پی جی اور ریاستی پولیس یونٹس پر مشتمل کثیرسطحی سیکورٹی حصار تیار کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے وارنسی میں نئے شدہ جوڑے امن اورسرشٹی کی رنگ سیریمنی میں شرکت کی۔ انہوں نے جوڑے کو مبارکباد دی۔ اس تقریب میں بی جے پی ایم ایل سی دھرمیندر سنگھ، رکن اسمبلی اودھیش سنگھ سمیت کئی معززلوگ موجود رہے۔