Bharat Express

قومی

ایڈوکیٹ شیام دیوان نے عدالت کو بتایا کہ اگر غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دی گئی تو آنے والی نسلیں بھی اپنا قانونی حق طلب کریں گی جس کی وجہ سے ہندوستان کی سماجی، سیاسی، معاشی حالت پر اثر پڑے گا۔

فیز ون میں بنائے گئے بڑے نمستے مجسمہ کی اونچائی تقریباً 25 فٹ اور چھوٹے مجسمے کی اونچائی 15 فٹ ہے۔نمستے کا مجسمہ نمو گھاٹ کی پہچان بن گیا ہے۔ نمو گھاٹ پر ایک خصوصی وسرجن تالاب بنایا گیا ہے، تاکہ لوگ پوجا کے سامان، ہار، پھول، مورتی وغیرہ کو وسرجن  کرےاور ماں گنگا کو آلودہ نہ کریں۔

اس میٹنگ کے سلسلے میں کوئی پہلے سے منصوبہ بندی نہیں تھی البتہ آج یعنی 6 دسمبر کو انڈیا اتحاد کی میٹنگ کانگریس نے دہلی میں ضرور بلائی تھی جس کو ملتوی کرکے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں کردیا گیا ہے۔ البتہ اب یہ میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں پارلیمانی کاروائی سے لیکر انڈیا اتحا دکے آگے کے سفر پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

آلودگی کی وجہ سے دہلی میں 9 نومبر سے 18 نومبر تک اسکول بند رہے تھے۔ اسے موسم سرما کی تعطیلات کے لیے ایڈجسٹ کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ مجموعی طور پر اب دہلی کے تمام اسکول یکم جنوری سے 6 جنوری تک بند رہیں گے۔

بابری مسجد کی شہادت کے حادثہ کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑک گیا تھا، جن میں جان ومال کا زبردست نقصان ہوا تھا۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے آج بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں دہلی نہیں جاوں گا، میں عوام کے بیچ رہوں گا، نئی حکومت میں میرا کیا رول ہوگا اور کس لیڈر کا کیا رول ہوگا یہ پارٹی طے کرے گی اور پارٹی مجھے جس رول میں ڈالے گی جس ذمہ داری کو میرے حصے میں ڈالے گی میں خوشی خوشی اس کو قبول کروں گا۔

یوپی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین افتخاراحمد جاوید نے ناخوشی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی جانچ اب ایک مستقل عمل بن گیا ہے اور بار بار جانچ ہونے سے مدارس میں تعلیمی کاموں اور دیگر سرگرمیوں میں رخنہ اندازی ہوتی ہے۔

امت شاہ نے کہاکہ پسماندہ طبقات کمیشن کو 70 سال تک آئینی تسلیم نہیں کیا گیا، نریندر مودی حکومت نے پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی تسلیم کیا۔ اتنا ہی نہیں مودی کی حکومت نے معاشی طور پر پسماندہ طلبہ کو 10 فیصد ریزرویشن بھی دیا۔انہوں نے کہا، “کاکا کالیلکر کی رپورٹ کو روکا گیا تھا۔

امت شاہ نے کہا کہ کسی میں بھی اسے منسوخ کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ "آزادی کے بعد سے وادی میں 40,000 سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ آرٹیکل 370 اس کے لئے ذمہ دار ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اسکیمیں اب جموں و کشمیر میں لاگو کی جا رہی ہیں اور روزانہ نئے تھیٹر، کالج، ہسپتال اور نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں۔

مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اورراجستھان میں جیت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی نے طے کیا ہے کہ ضروری نہیں نومنتخب رکن اسمبلی کو ہی وزیراعلیٰ بنایا جائے۔ ان ریاستوں میں غیر رکین اسمبلی کو بھی موقع مل سکتا ہے۔