Bharat Express DD Free Dish

AIMIM announces list of 25 candidates: بہار اسمبلی انتخابات: اے آئی ایم آئی ایم کی پہلی فہرست جاری، 25 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

اسد الدین اویسی کی پارٹی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 25 امیدواروں  کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے مختلف اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر رسہ کشی جاری ہے۔ دریں اثنا، اسدالدین اویسی کی قیادت والی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین( اے آئی ایم آئی ایم)، جس نے عظیم اتحاد کی جانب سے مسترد کیے جانے پر بہار انتخابات میں  100 سیٹوں پرانتخابات لڑنے کا عزم ظاہر کیا تھا، نے اتوار کو 25 امیدواروں کا اعلان کیا، جن میں دو غیر مسلم  امیدواربھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان اور بہار میں پارٹی کے اکلوتے ایم ایل اے کا نام شامل ہے۔

زیادہ تر امیدوار سیما نچل علاقے سے

اے آئی یم آئی ایم نے پہلے 100 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا عزم کیا تھا، لیکن اب 25 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں دو غیر مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ سکندرا کی محفوظ نشست سے منوج کمار داس کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور ڈھاکہ حلقے سے رانا رنجیت سنگھ کو میدان میں اتارا گیا ہے، جو بی جے پی کے سابق وزیر کے بھائی ہیں۔زیادہ تر امیدوار سیما نچل علاقے سے ہیں، جہاں مسلم آبادی کی کثیر تعداد ہے۔ یہ علاقہ سیلاب سے متاثر رہتا ہے اور یہاں کے لوگ اکثر نظر انداز کیے جاتے ہیں۔ اے آئی یم آئی ایم کا دعویٰ ہے کہ وہ بہار کے کمزور اور نظر انداز شدہ لوگوں کی آواز بنے گی۔ اے آئی یم آئی ایم نے انڈیا بلاک میں شامل ہونے کی کوشش کی تھی، لیکن آر جے ڈی کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ گزشتہ انتخابات میں پارٹی نے 19 نشستوں پر مقابلہ کیا اور 5 پر فتح کا پرچم لہرایا تھا، لیکن بعد میں 4 ایم ایل اے آر جے ڈی میں شامل ہو گئے۔

شوٹر رہ چکے محمد کیف عرف بُنٹی کو اپنا امیدوار بنایا

اے آئی ایم آئی ایم نے شوٹر رہ چکے محمد کیف عرف بُنٹی کو اپنا امیدوار بنایا ۔ اسدالدین اویسی نے سیوان اسمبلی سیٹ سے شہاب الدین کے شوٹر رہ چکے محمد کیف عرف بُنٹی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ یہ وہی محمد کیف ہیں جن پر 2016 میں صحافی راج دیو رنجن کے قتل کا الزام ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read